چین: یو این انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کا دورہء سنکیانگ
👁️ 233 بار دیکھا گیا
چین: یو این انسانی حقوق کونسل کی سربراہ کا دورہء سنکیانگ
(ڈوئچے ویلے) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کمشنر مشیل بیچلیٹ چینی صوبے سنکیانگ کا تاریخی دورہ کر رہی ہیں، جہاں بیجنگ پر مسلم اقلیتوں کو دبانے کا الزام ہے۔ چین کا کہنا ہے کہ اسے امید ہے کہ یہ دورہ ‘غلط معلومات کی وضاحت کر سکے گا۔’
Uyghurs have urged UN human rights chief Michelle Bachelet to avoid falling victim to a public relations stunt as her trip to China enters a delicate new phase on Tuesday with a visit to the remote Xinjiang region https://t.co/hG2tyhjTvN
— AFP News Agency (@AFP) May 23, 2022
اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق مشیل بیچلیٹ آج شمال مغربی چین کے سنکیانگ علاقے کا دورہ کر رہی ہیں۔ چین پر صوبے سنکیانگ میں ایغوروں اور دیگر مسلم اقلیتوں کے ساتھ غیر قانونی سلوک اور جبری مشقت کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔
امریکہ اس اقلیتی برادری کے خلاف برسوں سے جاری مبینہ سکیورٹی کریک ڈاؤن کو ”نسل کشی” قرار دیتا ہے۔ تاہم چین اویغوروں کے ساتھ کسی قسم کے ناروا سلوک کی تردید کرتا رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کی سربراہ چھ روزہ دورہ کے لیے چین میں ہیں۔ سن 2005 کے بعد اس طرح کا دورہ کرنے والی وہ اس دفتر کی پہلی سربراہ ہیں۔ توقع ہے کہ وہ سنکیانگ کے شہر ارومچی اور کاشغر کا بھی دورہ کریں گی اور بدھ تک سنکیانگ میں ہی رہیں گی۔
بیچلیٹ کو ‘ببل’ تک محدود رہنا ہو گا
اس دورے کے دوران کمشنر عوام سے ایسی ذاتی ملاقاتیں نہیں کر سکیں گی، جن کا چین نے پہلے سے اہتمام نہیں کیا ہو یا پھر وہ سرکاری ایجنڈے میں شامل نہ ہوں۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے اس حوالے سے کہا کہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ ”قریبی لوپ” میں ہی رہے گا، اور انہیں مقامات پر جانے اور ایسے لوگوں سے ملنے کی اجازت ہو گی جس کا چینی حکومت نے پہلے سے اہتمام کر رکھا ہو گا۔ یعنی انہیں صرف انہیں اجلاسوں میں شرکت کی اجازت ہو گی جو پہلے سے طے شدہ ہیں۔
Wang Yi presented @mbachelet with an English version of Xi Jinping on Respecting and Protecting Human Rights as a special gift. pic.twitter.com/nX9GEXm4ab
— Hua Chunying 华春莹 (@SpokespersonCHN) May 24, 2022
اس سے قبل اویغور گروپوں نے بیچلیٹ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دورے کے دوران ان کی ٹیم کو آزادانہ نقل و حرکت، حراستی مراکز تک رسائی اور اویغوروں کے ساتھ نگرانی کے حصار کے بجائے رابطے کی اجازت ہو۔”
خبر رساں ایجنسی روئٹرز نے عالمی اویغور کانگریس گروپ کے ترجمان زومریتے آرکن کے حوالے سے کہا ہے کہ ”ہمیں تشویش اس بات کی ہے کہ یہ سفر بہتری سے زیادہ نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ اور چین اس دورے کو اپنے پروپیگنڈہ مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔”
چین کو دورے سے غلط فہمیوں کے ازالے کی توقع ہے
چینی وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق ملک کے وزیر خارجہ وانگ یی نے بیچلیٹ کو بتایا ہے کہ انہیں امید ہے کہ ان کا دورہ، ”غلط معلومات کو واضح کرنے میں مدد گار ثابت ہو گا۔” انہوں نے کہا، ”انسانی حقوق کے بین الاقوامی مقصد کو آگے بڑھانے کے لیے، سب سے پہلے… انسانی حقوق پر سیاست کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔”
اس بیان کے مطابق وانگ نے اقوام متحدہ کی حقوق کی سربراہ کو یہ بھی بتایا کہ چین نے ”نسلی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو اپنے کام کا ایک اہم حصہ بنایا ہے اور لوگوں کی سلامتی کو اپنا طویل مدتی مقصد قرار دیا ہے۔”
سن 2018 میں اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ صوبے سنکیانگ میں 10 لاکھ اویغوروں کو ”بڑے حراستی کیمپوں ” میں رکھا گیا ہے اور اس کے بعد ہی اس معاملے پر بین الاقوامی جانچ پڑتال شروع ہوئی تھی۔
گرچہ بیجنگ نے ابتدا میں اس طرح کے کیمپوں کی موجودگی سے انکار کیا تھا، تاہم بعد میں اس نے کہا کہ وہ ”پیشہ ورانہ تربیتی مراکز” ہیں جہاں لوگ تعلیم کے حصول اور مذہبی بنیاد پرستی کو روکنے کے لیے ”رضاکارانہ طور پر” جا سکتے ہیں۔ اس کے بعد 2019 میں سنکیانگ کے گورنر نے کہا تھا ان مراکز کے تمام تربیت یافتہ اب ”گریجویٹ” ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C