ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حوثیوں پر امریکی حملے کی ویڈیو شیئر، طنزیہ تبصرہ ’اوپس‘
👁️ 94 بار دیکھا گیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حوثیوں پر امریکی حملے کی ویڈیو شیئر، طنزیہ تبصرہ ’اوپس‘
واشنگٹن (ڈیلی اردو/اے ایف ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں درجنوں حوثی جنگجوؤں کو امریکی حملے میں مرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر شیئر کی جانے والی اس ویڈیو کے ساتھ ٹرمپ نے لکھا ’اوپس‘۔
امریکی فورسز نے حالیہ ہفتوں کے دوران یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف بڑے فضائی حملے کیے ہیں۔ حوثی باغی بحیرہ احمر میں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹُرتھ سوشل نیٹ ورک پر جو ویڈیو شیئر کی ہے وہ ملٹری ڈرونز یا دیگر نگرانی کرنے والےطیاروں سے لی گئی تصاویر سے ملتی جلتی اور بلیک اینڈ وائٹ ہے، جس میں درجنوں انسانی ہیولوں کو دکھایا گیا ہے۔
اس ویڈیو کے ساتھ ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ”یہ حوثی ایک حملے کی ہدایات کے لیے جمع ہوئے تھے۔‘‘
ویڈیو میں دکھایا کیا گیا ہے؟
ویڈیو میں نظر آنے والے افراد پر ایک گن کیمرہ کی طرح کا ایک چوکور نشان نظر آ رہا ہے، جس کے چند سیکنڈز کے بعد ان کے درمیان میں ایک بڑا دھماکہ نظر آتا ہے جس کے بعد دھواں پھیل جاتا ہے۔
فوٹیج کٹ ہو کر نسبتاﹰ دور کے زاویے سے دکھائی جاتی ہے جس میں حملے کا نشانہ بننے والے مقام پر دھوئیں کے علاوہ سڑک پر متعدد گاڑیاں موجود دیکھی جا سکتی ہیں۔
کیمرہ پھر ایک مرتبہ قریب کا منظر دکھاتا ہے، جس میں حملے کی جگہ پر ایک بڑا گڑھا نظر آ رہا ہے، تاہم کوئی قابل شناخت لاش نظر نہیں آتی۔
ٹرمپ نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا، ”اُوپس، ان حوثیوں کی طرف سے اب کوئی حملہ نہیں ہو گا… یہ کبھی ہمارے جہاز نہیں ڈبوئیں گے۔‘‘
حوثی باغیوں سے تعلق رکھنے والے حکام اور میڈیا ذرائع رواں ہفتے کے دوران درجنوں حملوں اور ان کے نتیجے میں متعدد ہلاکتوں کے بارے میں بتا چکے ہیں، جو ان کے مطابق امریکہ کی طرف سے کیے گئے۔
امریکہ کا اپنا دوسرا بحری بیڑا مشرق وسطی بھیجنے کا اعلان
حوثی باغی غزہ جنگ کے آغاز کے بعد سے بحیرہ احمر میں فوجی اور تجارتی بحری جہازوں کو نشانہ بناتے آ رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہغزہپر اسرائیلی حملوں کا ردعمل ہے۔
واشنگٹن کی طرف سے بدھ دو اپریل کو اعلان کیا گیا کہ وہ اپنا دوسرا بحری بیڑا یو ایس ایس کارل ونسن بھی بھیج رہا ہے جو مشرق وسطیٰ میں پہلے سے موجود بحری بیڑے یو ایس ایس ہیری، ایس ٹرومین کے ساتھ شامل ہو گا، ”تاکہ علاقائی استحکام کو بہتر کیا جا سکے، اشتعال کا مقابلہ کیا جا سکے اور علاقے میں آزادانہ تجارت کے سلسلے کا تحفظ کیا جا سکے۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8819 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4536 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3261 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2442 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2082 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1886 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C