ڈی آئی خان سے وزیرستان جانے والے فورسز کانوائے پر ڈرون حملہ، 20 اہلکار زخمی
👁️ 191 بار دیکھا گیا
ڈی آئی خان سے وزیرستان جانے والے فورسز کانوائے پر ڈرون حملہ، 20 اہلکار زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) ڈیرہ اسماعیل خان سے وزیرستان کی جانب جانے والے فورسز کے کانوائے پر مبینہ کواڈ کاپٹر حملے کے نتیجے میں تقریباً 20 اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں پاک فوج کے 5 جبکہ فرنٹیئر کور کے 14 اہلکار شامل ہیں، جبکہ ایک اہلکار کی شناخت اور یونٹ سے متعلق تفصیلات مزید تصدیق طلب ہیں۔
ذرائع کے مطابق کانوائے معمول کی نقل و حرکت کے دوران ڈرون حملے کا نشانہ بنا، جس کے بعد زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور فورسز کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ابتدائی طور پر سامنے آنے والی فہرست کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ہدایت اللہ، لانس نائیک انور، اسماعیل، سپاہی خوشحال، صوبیدار شبیر، سپاہی امداد اللہ، سپاہی ناہید، لانس نائیک محمد شاہد، صوبیدار جہانگیر، صوبیدار عابد علی، لانس نائیک جابر، لانس نائیک اصغر، لانس نائیک محمد وقاص، لانس نائیک صفت اللہ، لانس نائیک آصف، حوالدار محمد حسن، سپاہی جمشید، سپاہی فاروق، مصور اور نائیک حیدر علی شامل ہیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے حملے کی نوعیت، ڈرون کی سمت اور واقعے میں ملوث عناصر کے حوالے سے تحقیقات شروع کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ تاہم حملے کی مکمل تفصیلات اور ذمہ داروں کے بارے میں حتمی معلومات متعلقہ حکام کی باضابطہ تصدیق کے بعد ہی سامنے آسکیں گی۔
وزیرستان کے حساس علاقوں میں فورسز کی نقل و حرکت کے دوران ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز کے استعمال سے سیکیورٹی خطرات میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث سیکیورٹی ادارے فضائی نگرانی اور انسدادِ ڈرون اقدامات پر بھی خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔
نوٹ: زخمی اہلکاروں کے ناموں اور تعداد کی تفصیلات ابتدائی معلومات پر مبنی ہیں، جن میں سرکاری تصدیق کے بعد ردوبدل ممکن ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C