ڈیرھ سال سے سویڈش سفارت کار ایران کی قید میں ہے، یورپی یونین
👁️ 104 بار دیکھا گیا
ڈیرھ سال سے سویڈش سفارت کار ایران کی قید میں ہے، یورپی یونین
برسلز (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) یورپی یونین نے تصدیق کر دی ہے کہ سویڈن کا ایک سفارت کار پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایران کی تحویل میں ہے۔ یورپی حکام تینتیس سالہ سفارت کار کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
منگل کے روز یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے یورپی یونین کے لیے کام کرنے والے سویڈش سفارت کار جوہان فلوڈیرس کی ایرانی قید میں ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ یورپی سفارت کار پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایران کی تحویل میں ہے۔
اسپین میں ایک کانفرنس کے لیے آنے والے یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ کا کہنا تھا کہ یورپی حکام تینتیس سالہ سفارت کار کی رہائی کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
قبل ازیں پیر کے روز سویڈن نے حراست سے متعلق نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کی جزوی طور پر تصدیق کی تھی، جس کے مطابق تیس سال کا ایک سویڈش شہری اپریل 2022 سے ایران میں قید ہے۔
تاہم اب بوریل نے قیدی کے نام کی تصدیق کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے سفارتی عملے کے لیے کام کرتا ہے۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ”اگر آپ مجھے اجازت دیں تو میں مسٹر فلوڈیرس کے کیس کے بارے میں کچھ کہنا چاہتا ہوں۔ وہ ایک سویڈش شہری ہے، جو یورپی یونین کے لیے کام کرتا ہے اور گزشتہ پانچ سو دنوں سے ایران میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہے۔‘‘
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ سویڈش حکام کے ساتھ ساتھ متاثرہ شخص کے اہلخانہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں اور ان کی رہائی کے لیے تہران حکومت پر دباؤ بڑھایا جا رہا ہے، ”ہم نے جب بھی سفارتی ملاقاتیں کیں، ہر سطح پر اس مسئلے کو اٹھایا گیا۔‘‘
بوریل کے اس بیان سے کچھ دیر قبل ہی فلوڈیرس کے اہلخانہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا، ”ہم بہت پریشان ہیں اور ہمارے دل ٹوٹ چکے ہیں۔ جوہان کو چھٹیوں کے دوران اچانک اور بغیر کسی وجہ کے حراست میں لے لیا گیا تھا اور اب وہ پانچ سو دنوں سے بھی زائد عرصے سے ایرانی جیل میں ہے۔‘‘
ایران نے گزشتہ سال جولائی میں اعلان کیا تھا کہ اس نے جاسوسی کے شبے میں ایک سویڈش شہری کو گرفتار کر لیا ہے۔ اس گرفتاری سے دو ہفتے قبل سویڈن میں ایک ایرانی شہری کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس ایرانی شہری پر الزام تھا کہ اس نے 1988 میں ایرانی حکومت کی طرف سے ہزاروں مخالفین کو اجتماعی پھانسیاں دینے میں معاونت فراہم کی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C