ڈیرہ اسماعیل خان سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
👁️ 210 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان سے خاتون خودکش حملہ آور گرفتار
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ایک مبینہ خاتون خودکش حملہ آور کی گرفتاری کا دعویٰ کرتے ہوئے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا اعلان کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے شعبہ تعلقات عامہ کے بیان کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان ریجن میں حساس ادارے کی مصدقہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔
اطلاع تھی کہ شیخ یوسف خیمہ بستی میں ایک جوان العمر خاتون خودکش حملے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس اطلاع پر سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس ٹیم (ایس ڈبلیو اے ٹی) نے چھاپہ مار کر مذکورہ خاتون کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں خاتون نے انکشاف کیا کہ وہ عرصہ دراز سے کالعدم تنظیم کے کمانڈر شاہ ولی عرف طارق کوچی کی تربیت میں رہی ہیں، جو اب ہلاک ہو چکے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خاتون نے حالیہ دنوں میں خودکش حملے کے لیے رضامندی ظاہر کی تھی اور اسے خودکش جیکٹ اور ہدف کمانڈر عاصم کی جانب سے فراہم کیا جانا تھا۔
حکام کے مطابق خاتون کے خیمے سے ایک کمانڈو بیگ برآمد ہوا جس میں پستول بمعہ کارتوس، پرفیوم (بارود کی بو چھپانے کے لیے)، دو موبائل فون، پاور بینک اور دیگر سامان شامل تھا۔ موبائل فونز سے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سے رابطوں کے شواہد بھی ملے ہیں۔
ذوالفقار حمید، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا، نے سی ٹی ڈی ٹیم کی کارروائی کو سراہتے ہوئے اہلکاروں کے لیے نقد انعام کا اعلان کیا۔ سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ صوبے بھر میں دہشتگردوں کے مذموم مقاصد ناکام بنانے کے لیے بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 468 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9013 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4904 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4555 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3761 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3633 بار دیکھا گیاروس کا کییف پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے شدید حملہ، 9 افراد ہلاک، 30 زخمی
02/August/2026 👁️ 2773 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C