24/January/2026

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکُش دھماکا، امن کمیٹی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

👁️ 308 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکُش دھماکا، امن کمیٹی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکُش دھماکا، امن کمیٹی سربراہ سمیت 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں شادی کی ایک تقریب کے دوران خودکش دھماکے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ دھماکے میں امن کمیٹی کے رہنما وحید عرف جگری محسود بھی ہلاک ہوئے ہیں۔

 

پولیس کے مطابق دھماکہ قریشی موڑ کے قریب ایک مقامی ٹھیکیدار کے بھتیجے کی شادی کی تقریب کے دوران ہوا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے۔ تقریب میں رشتہ دار اور دوست روایتی رقص میں مصروف تھے کہ اسی دوران زور دار دھماکہ ہوا۔

ضلعی پولیس افسر سجاد احمد صاحبزادہ کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا اور حملہ آور کا سر جائے وقوعہ سے برآمد کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ دھماکہ امن کمیٹی کے رہنماؤں کے گھر میں ہوا، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

ذرائع کے مطابق وحید عرف جگری محسود ماضی میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ رہے اور سابق رہنما حکیم اللہ محسود کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے، تاہم بعد ازاں انہوں نے حکومت کے سامنے ہتھیار ڈال دیے تھے۔ اس تقریب میں امن کمیٹی کے دیگر اراکین نور عالم، نور حسن اور مصباح بھی موجود تھے، جن میں سے نور عالم زخمی ہوئے ہیں۔

 

ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، جبکہ ملبے سے مزید افراد کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اور واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

 

ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی دھماکے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کو زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C