ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او ہلاک
👁️ 93 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او ہلاک
ڈی آئی خان (بیورو رپورٹ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے دراندازہ کے قریب پولیس موبائل پر حملہ کیا، اس دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایڈیشنل ایس ایچ او دین محمد شیرانی موقع پر ہلاک ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، سکیورٹی فورسز اور شیرانی قبائل کے ہاتھوں 3 دہشت گرد مارے گئے۔
فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد زخمی بھی ہوئے، دہشت گردوں نے فرار کی کوشش میں دستی بم کا بھی استعمال کیا۔
درہ زندہ میں شیرانی قبیلے کے غیور عوام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ دہشتگردوں کے خلاف صف آراء ہوگئے۔
دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں علاقہ کے عوام موقع پر جمع ہو گئے اور سیکورٹی فورسز کے ہمراہ دہشتگردوں کا گھیراؤ کیا اور تینوں دہشت گردوں کو مار دیا گیا۔
عوام کا کہنا ہے کہ ہم ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف عملی طور پر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کی سر زمین کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے لکی مروت کے عوام نے بھی ہمیشہ دہشتگردوں کے خلاف فوج کے شانہ بشانہ لڑائی کی۔
عوام کا کہنا ہے کہ نہتے عوام کو نشانہ بنانے والے اور بھتہ خوری کرنے والے خوارج کا وجود ہر گز برداشت نہیں کریں گے۔
عوام نے عہد کیا کہ علاقے کے امن کیلئے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر ہر حد تک جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں خواتین پر مشتمل نئی عسکری یونٹ، بی ایل ایف کی پہلی کارروائی کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C