ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار
👁️ 173 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، ایک دہشت گرد ہلاک، تین گرفتار
ڈی آئی خان (نمائندہ ڈیلی اردو)پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں لونی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک کر دیا جبکہ تین دیگر کو گرفتار کر لیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی علی الصبح کی گئی، جس کے دوران مشتبہ مقام کا محاصرہ کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کو مطلوب افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، جس پر ٹارگٹڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا، جس میں ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوا۔
حکام کے مطابق گرفتار ہونے والے تین افراد میں سے ایک زخمی ہے، جسے طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دیگر دو افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے، تاہم سرکاری سطح پر برآمدگی کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
آپریشن کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری رہا جبکہ سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C