ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، فرنٹئیر کور بلوچستان کا اہلکار ہلاک
👁️ 41 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ، فرنٹئیر کور بلوچستان کا اہلکار ہلاک
اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں چھٹی پر گھر آنے والے ایف سی اہلکار کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔
#Pakistan: Unknown assailants shot dead one FC soldier in Kulachi tehsil, Dera Ismail Khan district. https://t.co/TAwuzylDfd
— ???? (@cozyduke_apt29) April 20, 2024
ڈیلی اردو کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ کلاچی کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فرنٹئیر کور بلوچستان کا اہلکار ہلاک ہوگیا۔ حملے کے بعد دہشت گرد موقع سے فرار ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار محمد زبیر کا تعلق کلاچی کے نواحی گاؤں سے تھا اور وہ چھٹی پر اہلخانہ سے ملنے کے لیے گھر آیا تھا۔
ذرائع کے مطابق محمد زبیر کو اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے بھائی کی موبائل کی دکان پر بیٹھا ہوا تھا اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
پولیس کے مطابق ایف سی اہلکار محمد زبیر فرنٹئیر کور بلوچستان میں حاضر سروس تھا اور اپنی ٹریننگ مکمل کرکے چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا۔
پولیس حکام کے مطابق زبیر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔
واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کرکے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15572 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9174 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7455 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5256 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C