31/December/2023

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

👁️ 85 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر فائرنگ

ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں حملہ ہوا ہے۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے قافلے پر انٹر چینج پر فائرنگ کی گئی۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان مفتی ابرار کے مطابق مولانا فضل الرحمان بڑے قافلےکے ساتھ الیکشن کمپین کے لیے جارہے تھے کہ یارک انٹرچینج پر قافلے پر حملہ کیا گیا۔

ترجمان مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ قافلے پر دو اطراف سے فائرنگ کی گئی۔

ترجمان نے بتایا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق مولانا فضل الرحمان حملے میں محفوظ ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C