ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
👁️ 29 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 اہلکار زخمی
ڈی آئی خان (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے سے 3 پولیس اہل کار زخمی ہوگئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دہشت گردوں نے منگل 22 فروری کو ڈی آئی خان میں کلاچی کے علاقے مڈی میں پولیس وین کو نشانہ بنایا۔ دہشت گردوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بارودی مواد سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1496001207315595267?t=UgTW4DfFNHpiri_r-5DdjQ&s=19
ریمورٹ کنٹرول دھماکے سے پولیس موبائل میں موجود تین اہل کار زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس ٹیم انسداد پولیو مہم کی سیکیورٹی کیلئے موجود تھی، دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، جب کہ بم ڈسوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس) کی جانب سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے گئے ہیں۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گردوں کے حملوں میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ دہشت گردوں کی جانب سے قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کو متعدد حملوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع سبی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ایس ایس جی کمانڈو کیپٹن حیدر عباس ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جموں : لشکر طیبہ کے مبینہ سہولت کار گرفتار، راجوری سے شوپیاں تک دہشتگردوں کی مدد کا الزام
18/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
کوہاٹ مسجد حملہ، اتحاد المجاہدین پاکستان کا خودکش کارروائی کی ذمہ داری کا دعویٰ
18/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو کارروائیاں، 7 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کوہاٹ: پولیس لائنز میں حملہ ، 21 اہلکار و شہری ہلاک،81زخمی ، 6 دہشتگرد ہلاک
18/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
امریکہ کی سعودی عرب کو 48 ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری
18/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
امریکی ریاست مشی گن میں ایف 16 جنگی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ زخمی
18/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26312 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15556 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11843 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9153 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7437 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5204 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C