ڈیرہ غازی خان: عسکریت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
👁️ 393 بار دیکھا گیا
ڈیرہ غازی خان: عسکریت پسندوں نے گرلز پرائمری اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان میں گزشتہ رات عسکریت پسندوں نے گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول جوتر مرکز پر حملہ کر کے اسکول کی عمارت کو بارودی مواد سے اڑا دیا۔
یہ افسوسناک واقعہ 8 جنوری کو تحصیل تونسہ کے علاقے یونین کونسل مٹھوان، کوہِ سلیمان میں پیش آیا، جہاں عسکریت پسندوں نے گرلز اسکول کو نشانہ بنایا۔ حملے کے نتیجے میں اسکول کے کمروں اور دیواروں کو شدید نقصان پہنچا اور عمارت مکمل طور پر زمین بوس ہو گئی۔
دھماکے کے وقت اسکول خالی ہونے کے باعث کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
ڈیلی اردو کے مطابق خیبر پختونخوا سے متصل تونسہ کے سرحدی علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عسکریت پسند اکثر کارروائیاں کرتے رہے ہیں۔ گزشتہ سال ان علاقوں میں متعدد پولیس چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائیوں کے دوران کئی شدت پسند ہلاک کیے گئے، جبکہ بعض آپریشنز میں اہم ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔
علاوہ ازیں گزشتہ سال ایف سی، پولیس اور فوج کے اہلکاروں کو اغوا بھی کیا گیا تھا، تاہم بعد ازاں قبائلی عمائدین کے ساتھ مذاکرات کے نتیجے میں مغوی اہلکاروں کی بازیابی عمل میں آئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C