کراچی: زاہد حسین بارکزئی سمیت 3 ملزمان دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار، سندھ رینجرز
👁️ 372 بار دیکھا گیا
کراچی: زاہد حسین بارکزئی سمیت 3 ملزمان دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار، سندھ رینجرز
کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) سندھ رینجرز کی جانب سے جاری ہونے والے ایک اعلامیے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گیی ایک مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں کراچی کے علاقے چکرا گوٹھ، کورنگی سے انتہائی مطلوب تین دہشت گردوں یاسرعرفات، خدا بخش اور زاہد حسین بارکزئی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ لگ بھگ 20 روز قبل انسانی حقوق کے کارکن زاہد حسین عرف بارکزئی کے اہلخانہ نے دعویٰ کیا تھا کہ زاہد کو نقاب پوش افراد گھر سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے جس کے بعد سے ان کی کوئی خبر نہیں تھی۔
سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زاہد حسین سمیت تین ملزمان کو دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق ملزموں کے قبضے سے بارودی مواد، انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی 250 کتابیں اور لیپ ٹاپ برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان رینجرز کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کالعدم تنظیم میں شمولیت کے لیے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ کی ذہن سازی کرنے اور انتہا پسندی پر مبنی لٹریچر کی فراہمی میں ملوث تھے۔
اس سے قبل زاہد بارکزئی کے چچا سعید بارکزئی کی جانب سے ڈی جی رینجرز اور انسانی حقوق کمیشن، پاکستان کو درخواست دی گئی تھی۔ اس درخواست میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 27 جنوری 2026 کی رات دو سے ڈھائی بجے کے درمیان چار سے پانچ کاروں پر سوار نقاب پوش اشخاص ان کے بھتیجے کے گھر میں داخل ہوئے اور اسے اپنے ہمراہ لے گئے جس کے بعد سے اُن کی کوئی خبر نہیں ہے۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ان کا بھتیجا امن پسند شہری ہے اور کسی بھی غیر قانونی عمل میں کبھی شریک نہیں رہا ہے۔
واضح رہے کہ زاہد حسین بارکزئی انسانی حقوق سے وابستہ ہیں اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج میں شریک ہوتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ لیاری میں ادبی و علمی سرگرمیوں اور بحث مباحثوں میں شریک ہوتے رہے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C