کراچی: سعودی قونصل خانے پر دستی بم حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار
👁️ 26 بار دیکھا گیا
کراچی: سعودی قونصل خانے پر دستی بم حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایک دہشت گرد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ سید زکی کاظمی سعودی قونصل خانے پر دستی بم حملے میں بھی ملوث ہے۔
سی ٹی ڈی کے حکام نے بتایا کہ ملزم زکی کاظمی قتل، اقدام قتل اور انسداد دہشت گردی کے تحت درج کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب مبینہ ٹارگٹ کلر گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی نے نیو کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلوں، قتل اور اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں مطلوب ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ فضل الرحمان عرف فضلو لائنز ایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا اور سنی تحریک لائنز ایریا کا یونٹ انچارج بھی رہا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1498178365261447172?t=PKhczhWTI34scl7xmKPkxQ&s=19
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ قتل و غارت گری میں ملوث ملزم نے 2011 میں بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے کہا کہ ملزم نے 2012 میں ایم کیو ایم کے کارکن صلاح الدین کو گولیاں ماریں اور اسی سال ملزم نے اے ایس آئی علی محسن نقوی کو بھی قتل کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ 2012 میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بریگیڈ پولیس اسٹیشن کی پولیس موبائل پر حملہ کیا اور 2013 میں ساتھیوں سمیت ہڑتال کے دوران گاڑی کو لوٹا پھر آگ لگا دی۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C