کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
👁️ 277 بار دیکھا گیا
کراچی: سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی کارروائی، 5 دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم بلوچ ریپبلکن گارڈ (بی آر جی) کے پانچ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی غلام اظفر مہیسر اور ایس ایس پی آپریشنز عرفان بہادر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ کارروائی ایک بڑے دہشت گردانہ منصوبے کو ناکام بنانے کے لیے کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں کمانڈر جھنور، علی جان، نور محمد، جامک اور نیاز شامل ہیں۔ ان کے قبضے سے بارودی مواد، آئی ای ڈی اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ڈی آئی جی کے مطابق، گرفتار دہشت گردوں کا تعلق پڑوسی ملک سے ہے، جہاں سے انہیں فنڈنگ اور معاونت فراہم کی جاتی تھی۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران اعتراف کیا کہ گزشتہ چند ماہ میں انہوں نے شکارپور اور جیکب آباد میں چھ کم شدت کے دھماکے کیے، جن میں ریلوے ٹریکس اور ٹرین کی بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ خاص طور پر 18 جون 2025 کو جیکب آباد، 28 جولائی 2025 کو شکارپور، اور 7 اکتوبر کو جعفر ایکسپریس پر حملے سمیت دسمبر 2025 اور جنوری 2026 کی تخریب کاریوں کا بھی اعتراف کیا۔
غلام اظفر مہیسر نے بتایا کہ یہ دہشت گرد لہڑی، بلوچستان سے تربیت حاصل کر کے واپس کراچی آتے تھے، اور وہاں سے بارودی مواد حاصل کرتے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نظروں سے بچنے کے لیے یہ ملزمان بارودی مواد فیملیز کے ہمراہ منتقل کرتے تھے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ تکنیکی بنیادوں پر اس نیٹ ورک کی شناخت انتہائی مہارت سے کی گئی، اور اب ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کی گرفتاری کے لیے وفاقی حساس اداروں کے ساتھ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ سال 2025 میں سندھ میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا، جو تمام اداروں کی دن رات محنت کا نتیجہ ہے، اور عید کے موقع پر فی الحال کوئی بڑی سیکیورٹی تھریٹ موجود نہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C