کراچی سے سنی تحریک کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 79 بار دیکھا گیا
کراچی سے سنی تحریک کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کی، کارروائی کے دوران سنی تحریک کے ٹارگٹ کلر فضل الرحمان عرف فضلو کو گرفتار کرلیا ہے۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1498178365261447172?t=M2if0tQqVH_idboIVS3vww&s=19
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم فضل الرحمان عرف فضلو ولد سرور خان لائنز ایریا ٹارگٹ کلنگ ٹیم کا انچارج تھا، 2011 سے قتل و غارت گری میں ملوث ملزم سنی تحریک لائنزایریا کا یونٹ انچارج بھی رہا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ، پولیس مقابلہ، قتل اقدام قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث ہے جبکہ ملزم فضل الرحمان نے 2011 میں بھتہ نہ دینے پر دکاندار کو قتل بھی کیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ ملزم نے 2012 میں ایم کیو ایم کارکن صلاح الدین کو گولیاں ماریں اور اسی سال ملزم نے پولیس افسر اے ایس آئی علی محسن نقوی کو بھی قتل کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ 2012 میں ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بریگیڈ پولیس اسٹیشن کی پولیس موبائل پر حملہ کیا اور 2013 میں ساتھیوں سمیت ہڑتال کے دوران گاڑی کو لوٹا پھر آگ لگا دی۔
سی ٹی ڈی حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کے انکشافات اور تصدیق کے بعد کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس کے حوالے کیا جا رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بھارت : حزب المجاہدین سے مبینہ روابط،سکول ٹیچر کی ضمانت مسترد
02/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
جموں و کشمیر : دہشت گرد نیٹ ورکس کےخلاف کاروائیاں تیز کرنے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
کرک : تخریب کاری کی کوشش ناکام، سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنا دی گئی
02/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
امریکا کے ایران پر تازہ حملے، تہران کا اردن، بحرین، کویت اور عراق میں امریکی اہداف پر جوابی کارروائی کا دعویٰ
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26265 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15510 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11793 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9092 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7379 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5059 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C