کراچی سے کالعدم ''زینبیون بریگیڈ'' کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار
👁️ 248 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم ''زینبیون بریگیڈ'' کا انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے صوبائی حکومت کراچی میں حساس اداروں نے ایک کارروائی کے دوران مبینہ طور پر ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم “زینبیون بریگیڈ” سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ایک حساس ادارے نے یونیورسٹی روڈ پر مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم فرحان کو گرفتار کیا۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم شہر میں متعدد فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2023 میں 12 ربیع الاول کے موقع پر فیڈرل بی ایریا بلاک 20 میں امام مسجد قیصر فاروق کو نشانہ بنایا تھا، جس کے دوران ایک بچہ عمر بھی زخمی ہوا۔
حکام کے مطابق ملزم نے یہ کارروائی اپنے ساتھی کے ہمراہ تنظیم کی ہدایت پر انجام دی تھی، جس کا مقصد شہر میں فرقہ وارانہ کشیدگی اور بدامنی پھیلانا تھا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا 9 ایم ایم پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور تفتیش جاری ہے۔۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 190 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3676 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C