کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
👁️ 219 بار دیکھا گیا
کراچی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی طالبان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی نے سائٹ ایریا میں کارروائی کر کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کیا۔ گرفتار دہشتگرد نور عالم عرف وفادار کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔
گرفتار دہشتگرد 2014ء میں ٹی ٹی پی کے مفتی نور ولی کے گروہ میں شامل ہوا تھا۔
دہشتگرد جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے میں بھی ملوث ہے۔
گرفتاری کے بعد ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے 2021 میں ساتھیوں کے ہمراہ لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا، اس کارروائی میں لیویز کے 6 جوانوں کو اغوا کیا گیا تھا جبکہ جوابی کارروائی میں 2 ساتھی ہلاک ہوگئے تھے۔
دہشتگرد نے وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے روٹ پر متعدد آئی ای ڈیز لگانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار دہشتگرد جنوبی وزیرستان کا رہائشی ہے اور کچھ عرصے سے کراچی میں روپوش تھا اور شہر میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے لئے اپنا گروہ منظم کر رہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 143 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C