کراچی سے گرفتار دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا، ناصر حسین شاہ
👁️ 50 بار دیکھا گیا
کراچی سے گرفتار دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا، ناصر حسین شاہ
کراچی (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار کیے گئے دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھا۔
ناصر حسین شاہ نے بتایا کہ سندھ اسمبلی کے گیٹ پر رکشے سے ایک دہشت گرد نے خودکش دھماکا کرنا تھا لیکن اسمبلی کا سیشن نہ ہونے کی وجہ سے حملہ نہیں کیا جاسکا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں کے موبائل فون سے سندھ اسمبلی کی ویڈیو ملی ہے، دہشت گردوں کا افغانستان کے صوبے قندھار سے براہ راست رابطہ تھا اور گرفتار 3 دہشت گردوں کا تعلق قندھار جبکہ ایک کا ننگرہار سے ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 5 کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔
انچارج سی ٹی ڈی راجا عمر خطاب نے بتایا کہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک عمارت میں دہشتگرد موجود تھے، خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آپریشن کے بعد موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کے دوران آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مکان پر چھاپہ مارا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
ٹانک : بی ایچ یو شیخ سلطان پر دوبارہ دھماکا، عمارت کو 80 فیصد نقصان
08/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
کابل : شیعہ کمیونٹی کی اعلیٰ کونسل کے دفتر کا طالبان فورسز کی جانب سے محاصرہ
08/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں قبائلی رہنما ملک نیک محمد محسود فائرنگ سے ہلاک
08/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں بی ایل اے کے خلاف کارروائیاں، 3 دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار
08/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
عراق : سلیمانیہ میں داعش سے وابستگی کے الزام میں مطلوب شخص گرفتار
08/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9110 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5104 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C