کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گرد “افغان حساس ادارے” کے افسر اور “را” کے ایجنٹ نکلے
👁️ 54 بار دیکھا گیا
کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشت گرد “افغان حساس ادارے” کے افسر اور “را” کے ایجنٹ نکلے
کراچی (ڈیلی اردو) کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی کے دوران گرفتار ہونے والے دہشتگرد افغان حساس ادارے اور سیکیورٹی فورسز کے سابق اہلکار نکلے۔ دہشت گردوں سے حاصل کی گئی معلومات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کو حساس ادارے کا تجربہ ہونے کے باعث مشن سونپا گیا۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشت گردوں سے برآمد موبائلز کا فرانزک مکمل ہو گیا، جس سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں افغان حساس ادارے اور سیکیورٹی ادارے کے سابق اہلکار شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ایک دہشت گرد افغان حساس ادارے کا اعلیٰ افسر جب کہ دو سیکیورٹی فورسز کے سابق اہلکار ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کو انٹیلی جنس اور آپریشن کا خاص تجربہ ہونے کے باعث دہشت گرد گروہ میں بھرتی کیا گیا تھا۔
بتایا گیا ہے کہ یہ تمام دہشت گرد بظاہر افغان فورسز چھوڑ کر بھارتی خفیہ ایجنسی را کے لیے کام کررہے تھے۔
دہشت گردوں کی جانب سے سندھ اسمبلی کے علاوہ ایک اورحساس عمارت پر دوبارہ حملے کی منصوبہ بندی کی گئی جب کہ کچھ خاص شخصیات اور تنصیبات کو بھی نشانہ بنائے جانے کا ٹاسک انھیں دیا گیا تھا۔
سی ٹی ڈی کی جانب سے کوشش کی جارہی ہے کہ تمام گرفتار دہشت گرد عدالت کے روبرو اقبال جرم کریں کیونکہ ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ ان دہشت گردوں سے مزید تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کےلیے خط لکھ دیاگیا ہے۔
خط ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے لکھا گیا ہےاور استدعا کی گئی ہے کہ جلد جے آئی ٹی قائم کردی جائے۔
واضح رہے کہ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار دہشتگردوں نے انکشاف کیا تھا کہ دہشت گردوں کا ہدف سندھ اسمبلی تھی۔ دہشت گردوں نے انکشاف کیا کہ سندھ اسمبلی کے بعد اہم مقامات کو ٹارگٹ کرنا تھا، تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بارود سے بھرا رکشہ اور خودکش جیکٹس تیار کی گئی ہیں۔
دہشتگردوں کا موبائل فون اور کمیونیکشن ڈیٹا بھی حاصل کر لیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے گروپ کو افغانستان سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار افغان شہری ہیں۔
سی ٹی ڈی حساس ادارے دہشتگردوں سے مسلسل تفتیش کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سی ٹی ڈی اور حساس اداروں نے چھاپہ مارا تھا۔
جہاں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ غیر ملکیوں سمیت 5 اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے آپریشن کے بعد موقع پر موجود میڈیا سے گفتگو کے دوران آپریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 6 دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر مکان پر چھاپہ مارا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا جبکہ 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 219 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 209 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C