کراچی: طیارہ حادثہ میں اسکواڈرن لیڈر اور میجر سمیت چھ فوجی افسران بھی ہلاک
👁️ 144 بار دیکھا گیا
کراچی: طیارہ حادثہ میں اسکواڈرن لیڈر اور میجر سمیت چھ فوجی افسران بھی ہلاک
لاہور + کراچی (ڈیلی اردو) کراچی طیارہ حادثے میں 97 مسافروں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر اور پاک فوج کے میجر سمیت چھ افسر بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی میں لاہور سے آنے والا ایئر بس کا طیارہ A-320-200 گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد معجزانہ طور بچ گئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے چھ افسران بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر ذین العارف، پاک فوج کے میجر شہریار، پاک فوج کے کیپٹن احمد مجتبیٰ، پاک فوج کے لیفٹیننٹ بالاچ بگٹی، پاک فوج کے لیفٹیننٹ شہیر اور پاک فوج کے سیکنڈ لیفٹیننٹ حمزہ یوسف بھی شامل ہیں۔
ادھر ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کا سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا ہے، طیارے کے ملبے سے ملنے والے سامان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ، ٹیبلیٹ کمپویٹرز، طلائی جیولری، الیکٹرونک سامان، گھریلو اشیا، ہینڈ بیگز، سفری بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس، پاسپورٹس اور سیگر قیمتی اشیاء شامل ہیں۔
طیارے کے ملبے سے 3 کروڑ 24 ہزار 300 روپے مالیت کے جلے ہوئے جبکہ 16 لاکھ 67 ہزار 692 صحیح حالت میں پاکستانی کرنسی نوٹ ملے ہیں، اس کے علاوہ ملبے سے 70 برطانوی پاؤنڈز اور 625 امریکی ڈالرز بھی ملے ہیں۔
دوسری جانب طیارہ گرنے کے مقام اور اطراف کے علاقوں میں عید کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار رہی۔ اہل علاقہ نے عید کی خوشیاں نہیں منائیں۔ پاکستان آرمی، پولیس، رینجرز اور ایوی ایشن اداروں کے حکام مسلسل جائے حادثہ پر موجود ہیں۔
عید کے پہلے روز طیارے کے ملبے کو بھی جمع کیا گیا۔ ملبہ ہٹانے کا نصف سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے۔ تحقیقاتی ٹیموں کی ہدایت کے بعد ملبہ جائے حادثہ سے منتقل کیا جائے گا۔
سرکاری حکام کے مطابق پی آئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات میں تکنیکی معاونت فراہم کرنے کیلئے ایئربس کمپنی کے حکام آج کراچی پہنچیں گے۔
دوسری جانب پائلٹس کی تنظیم پالپا نے کراچی میں ہوئے طیارے کے حادثے کی بین الاقوامی ماہرین کی زیر نگرانی منصفانہ اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اس تحقیقاتی کمیشن میں پائلٹس کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 نے جمعے کے روز دوپہر 2 بجکر 40 منٹ پر جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی پر لینڈ کرنا تھا۔
طیارہ لینڈنگ اپروچ پر تھا کہ کراچی ایئر پورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گیا۔ کراچی میں طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد ستانوے ہو چکی ہے، جبکہ دو افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔
ان میں ایک نوجوان محمد زبیر اور دوسرے بنک آف پنجاب کے سربراہ ظفر مسعود شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ میں ڈرون حملہ، 3 بچے ہلاک، خواتین و بچوں سمیت 7 افراد زخمی
02/July/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
ایران نے خامنہ ای کے خون کا بدلہ لینے کا اعلان کر دیا
02/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں 15 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر
02/July/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
میانمار: فوجی بغاوت کے پانچ سال، ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی میں گیس کمپنی کے 6 مزدور اغوا
02/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
افغانستان میں فضائی حملے: پاکستان نے بھارتی الزامات مسترد کر دیے
02/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8877 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4660 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3495 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2494 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2252 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1938 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C