کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
👁️ 305 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر دستی بم حملہ، 2 اہلکار شدید زخمی
کراچی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 7 میں نجی یونیورسٹی کے قریب کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی موبائل پر دستی بم حملے میں 2 اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی موبائل کو دستی بم حملے کا نشانہ بنایا، جس کے بعد حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی۔ حملے کے نتیجے میں دو اہلکار شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے سے سی ٹی ڈی کی موبائل گاڑی کا پچھلا حصہ تباہ ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C