کرم: سینٹرل کرم میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار ہلاک، 8 زخمی
👁️ 78 بار دیکھا گیا
کرم: سینٹرل کرم میں چیک پوائنٹ پر حملہ، 4 ایف سی اہلکار ہلاک، 8 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع کرم میں سکیورٹی چیک پوائنٹ پر شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں فرنٹیئر کور کے 4 اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے.
سیکورٹی ذرائع کے مطابق صبح کے وقت سینٹرل کرم کے علاقے چنارک کے قریب ٹکرے پٹی میں فرنٹیئر کور کے ایک چیک پوائنٹ پر شدت پسندوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شدت پسندوں کے حملے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار ہلاک ہوگئے جن میں عامر، اکرم، جابر اور سلیمان شامل ہیں۔ جبکہ زخمیوں میں عرفان، ناصر، حسن، مسعود، رحمت اللہ، مراد، نصرخان اور سلیمان شامل ہیں۔
پولیس ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ سینٹرل کرم میں سیکورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے سہولت کاروں کے گھر نذراتش کردئیے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ملحقہ علاقوں میں تعینات فرنٹیئر کور اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے زخمی اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے تاحال اس واقعے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم مقامی پولیس نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
دوسری جانب کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C