کرم میں قافلے پر حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج، 30 گرفتار
👁️ 72 بار دیکھا گیا
کرم میں قافلے پر حملے میں ملوث 57 دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج، 30 گرفتار
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کی تحصیل لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، اس دوران 18 دہشت گردوں اور 12 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق لوئر کرم میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایسے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے، جن کے سر کی قیمت خیبر پختونخوا حکومت نے مقرر کی تھی۔
قبائلی ضلع کرم کے علاقے مندوری اور اوچت میں 17 فروری کو پاراچنار جانے والے قافلے پر حملے میں ملوث 57 نامزد دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزمان کے خلاف انسدادِ دہشت گردی کی دفعات 9ATA، 7ATA اور قتل کی دفعہ 302 سمیت مختلف دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
اس واقعے میں سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ دو حملہ آور مارے گئے تھے۔
ایس ایچ او احمد شمع شہید خان کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق 17 فروری کو ٹل سے پاراچنار کے لیے سامان سے بھری 63 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ جب لور کرم، بگن، اوچت اور مندوری کے مقام پر پہنچا تو ٹی ٹی پی سے وابستہ 57 نامزد اور دیگر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں نے مین روڈ پر گاڑیوں پر حملہ کر دیا۔
مقدمے کے مطابق دہشت گردوں نے ٹرکوں سے سامان لوٹا، 19 گاڑیوں کو نذرِ آتش کیا جبکہ 9 گاڑیاں پاراچنار پہنچ گئیں اور 33 گاڑیاں ٹل واپس بھیج دی گئیں، جن میں سے بیشتر کو لوٹ لیا گیا تھا، حملے میں سیکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار اور ایک ڈرائیور سمیت 8 افراد ہلاک جبکہ پانچ اہلکاروں اور پانچ ڈرائیوروں سمیت 19 افراد زخمی ہوگئے۔
ایف آئی آر کے مطابق حملے میں ملوث 57 نامزد ملزمان کا تعلق ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے ہے جن کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر کاظم اور بعض دیگر دہشت گرد شامل ہیں، جو 21 نومبر کو پاراچنار جانے والے کانوائی پر حملے میں بھی مطلوب تھے۔
اس حملے میں 120 سے زائد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے تھے تاہم اس واقعے میں ملوث زیادہ تر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔
قبل ازیں، ضلع کرم میں سرچ آپریشن کے دوران لوئر کرم میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس نے اٹھارہ دہشت گردوں سمیت 30 افراد گرفتارکیا ہے۔
پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی جانب سے بگن، چارخیل، ڈاڈ کمر، مندوری، اوچت سمیت مختلف علاقوں میں مشترکہ کارروائی کی گئی۔
پولیس کے مطابق ضلع کرم میں مشترکہ آپریشن کے دوران 12سہولت کاروں کو بھی گرفتارکیا گیا ہے۔ دہشت گردوں نے پارا چنارجانے والے 30 سے زائد ٹرکوں کو لوٹا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں نے 19 ٹرکوں کو نذر آتش کیا، مزید دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے کرم، اورکزئی، کوہاٹ میں چھاپے جاری ہیں۔
ریجنل پولیس افسر (آر پی او) کوہاٹ عباس مجید مروت نے بتایا کہ فورسز کی جانب سے ہنگو اور کوہاٹ میں بھی چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں، دہشت گردوں نے گزشتہ روز کمانڈنٹ کرم ملیشیا کے کانوائے کو نشانہ بنایا تھا، دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار اور 5 سیکورٹی اہلکار ہلاک اور19 افراد زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے جن دہشت گردوں کی سر کی قیمت مقرر کی ہے، ان کی گرفتاری کے لیے کرم، ہنگو اور کوہاٹ میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
آر پی او کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی بھی لی جا رہی ہے، مطلوب دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے ضلع کرم اورہنگو کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے گزشتہ روز ہی کرم میں فائرنگ کرنے والے دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی تھی۔
اس حوالے سے جاری نوٹی فکیشن میں کرم میں 14 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی، سب سے زیادہ دہشت گرد کاظم کے سر کی قیمت تین کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد امجد اللہ کے سر کی قیمت 2 کروڑ، مکرم خان کے سر کی قیمت ڈیڑھ کروڑ، درویش وزیر کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی۔
مزید کہا گیا ہے کہ مطلوب دہشت گرد منصور، اسامہ، آدم ساز، یاسین، وزیر محمود کے سر کی قیمت 30، 30 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔
نوٹی فکیشن کے مطابق دہشت گرد سیف اللہ، اسامہ عرف شفیق، نور اللہ کے سر کی قیمت ایک، ایک کروڑ روپے مقرر کی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C