کرم کے متاثرین عارضی کیمپوں میں مشکلات کا شکار
👁️ 219 بار دیکھا گیا
کرم کے متاثرین عارضی کیمپوں میں مشکلات کا شکار
کرم (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخواہ کے قبائلی ضلع کرم کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد لوئر کرم میں قائم عارضی کیمپوں اور دیگر مقامات پر کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ متاثرین نے حکومت سے فوری واپسی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سنٹرل کرم کے علاقوں تورغر جوگے، جودرہ، علی شیرزئی اور زیمشت سے چار ماہ قبل مخدوش صورتحال کے باعث نقل مکانی کرنے والے ہزاروں افراد تاحال اپنے گھروں کو واپس نہیں جا سکے۔
کیمپ انتظامیہ کے مطابق اس وقت پانچ سو سے زائد رجسٹرڈ خاندان عارضی کیمپ میں مقیم ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں متاثرین اپنے رشتہ داروں یا کرایہ کے مکانات میں رہائش پذیر ہیں۔
کیمپ میں مقیم افراد شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ پینے کے صاف پانی، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی کمی بدستور برقرار ہے، جس کے باعث خواتین، بچوں اور بزرگوں کو سخت مسائل درپیش ہیں۔
متاثرین کا کہنا ہے کہ دو ہفتے قبل وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی نے کیمپ کا دورہ کیا اور مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی تھی، تاہم اب تک عملی اقدامات سامنے نہیں آئے۔
متاثرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد از جلد باعزت طور پر اپنے علاقوں میں واپس جانے کا موقع فراہم کیا جائے، کیمپوں میں بنیادی سہولیات مہیا کی جائیں اور کیمپ سے باہر مقیم خاندانوں کو بھی خیمے فراہم کیے جائیں تاکہ وہ باقاعدہ طور پر کیمپوں میں منتقل ہو سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C