کرک: سی ٹی ڈی کا کالعدم ٹی ٹی پی کلیم اللہ گروپ کے 5 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
👁️ 70 بار دیکھا گیا
کرک: سی ٹی ڈی کا کالعدم ٹی ٹی پی کلیم اللہ گروپ کے 5 دہشتگرد ہلاک کرنے کا دعویٰ
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کلیم اللہ گروپ کے پانچ مشتبہ دہشت گرد مارے گئے۔
ڈیلی اردو کی رپورٹ کے مطابق پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کرک کے علاقے میر کلام بانڈھ میں علی الصبح دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر مشترکہ کارروائی کی۔ جیسے ہی فورسز نے دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر ناکہ بندی کی تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
خیبر پختونخوا پولیس کے ترجمان نے تصدیق کی کہ پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی اور کمانڈر کلیم اللہ گروپ کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، حکام نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ جبکہ 8 سے 9 دہشت گرد فرار ہوگئے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشتگرد بینک ڈکیتی، چوکی بہادر خیل، لاچی ٹول پلازہ، ایف سی قلعہ اور پولیو ٹیمز پر حملوں میں مطلوب تھے۔
حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی اور پولیس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
پولیس آپریشن میں مارے جانے والوں میں مقامی کمانڈر کلیم اللہ کا بھائی محمد شعیب، واجد عرف سنگری، سبیل خان عرف عثمان عرف حق، بادل جان اور شاہ قیاز عرف سناری عرف پڑاک شامل ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی قانون فافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچے اور فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5291 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C