کرک میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا
👁️ 70 بار دیکھا گیا
کرک میں پولیس گاڑی پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور مارا گیا
کرک (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کی تحصیل بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس گاڑی پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ہفتہ کی شب تھانہ خرم کی ایس ایچ او کی موبائل وین طوطکی کے قریب معمول کی گشت پر تھی کہ اچانک شدت پسندوں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے دوران ایک حملہ آور موقع پر مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق، ہلاک ہونے والے شدت پسند کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو میگزین اور ایک ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لیا گیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او کرک پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی قیادت میں طوطکی کے پہاڑی علاقے میں فرار ہونے والے ملزم کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق، ہلاک ہونے والا شدت پسند پولیو ٹیموں اور پولیس اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھا۔
پولیس حکام کے مطابق ہلاک دہشت گرد کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔سی ٹی ڈی حکام اس سلسلے میں مزید تحقیقات کر رہی ہیں ۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9198 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C