کریمیا میں یوکرینی میزائل حملے، ’روسی دفاعی نظام متاثر‘
👁️ 89 بار دیکھا گیا
کریمیا میں یوکرینی میزائل حملے، ’روسی دفاعی نظام متاثر‘
کییف (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) یوکرین کا کہنا ہے کہ اس نے کریمیا میں روس کے فضائی میزائلوں کے ایک دفاعی نظام کو کامیابی سے نشانہ بنایا جبکہ ماسکو کے مطابق یوکرینی فوج کی اس کوشش کو ناکام بنا دیا گیا۔
Ukraine targets Crimea with UK-made missiles
The Russian Defense Ministry has reported that its air defenses intercepted all eight incoming Storm Shadowshttps://t.co/aWKooSAEDT pic.twitter.com/TwFvOp2HSX
— RT (@RT_com) October 30, 2023
کییف حکومت نے حالیہ عرصے میں بحیرہ اسود میں واقع جزیرہ نما کریمیا پر اپنے حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ ماسکو حکومت نے سن 2014 میں اس علاقے پر قبضہ کرتے ہوئے اسے غیر قانونی طور پر روس کے ساتھ ضم کر لیا تھا۔
روسی کی طرف سے یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے بعد جہاں یوکرینی فورسز اپنے سرحدوں کا دفاع کر رہی ہیں، وہیں اب انہوں نے کریمیا کو واپس لینے کی خاطر بھی کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ اس لیے کریمیا میں روسی فوجی اہداف پر یوکرینی حملوں میں تیزی لائی گئی ہے۔
یوکرینی فوج کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن یونٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا ہے کہ اس کی مسلح افواج نے مقبوضہ کریمیا کے مغربی ساحل پر فضائی دفاعی نظام کی ایک اہم تنصیب کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
یوکرین نے اس بارے میں زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں جبکہ روس نے بھی اس حوالے سے کوئی سرکاری تبصرہ نہیں کیا۔
پیر کے روز روس نے کہا کہ اس کے فضائی دفاعی دفاعی نطام نے جزیرہ نما کوریا میں داغے گئے یوکرین کے آٹھ میزائلوں کو کامیابی کے ساتھ ہوا میں ہی مار گرایا ہے۔
روس کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 30 اکتوبر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کیف حکومت کی جانب سے جزیرہ نما کریمیا میں آٹھ اہداف کو سٹورم شیڈوز نامی کروز میزائلوں سے نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم اس حملے ناکام بنا دیا گیا۔
یوکرین کو اسٹورم شیڈوز میزائل برطانیہ نے فراہم کیے ہیں اور ان کی رینج 250 کلومیٹر سے کچھ زیادہ ہے۔ یوکرین ان میزائلوں سے کافی دور سے ہی جنگی اہداف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔
روسی فوجی بلاگرز کے مطابق یوکرین کریمیا پر اپنے حملوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ روسی فوج کے حامی ریبار ٹیلی گرام چینل کا کہنا ہے کہ کییف نے امریکہ کے ساتھ مل کر یہ تازہ حملے کیے ہیں۔
ریبار نے مزید کہا کہ روسی افواج دراصل ان میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب نہیں ہوئیں لیکن اس سے قبل کیے گئے مناسب اقدامات کی بدولت کوئی سنگین نقصان نہیں ہوا۔
یوکرینی فوج اب باقاعدگی سے روس کے بحیرہ اسود میں موجود بحری بیڑے کو نشانہ بناتی رہتی ہے۔ ستمبر میں ہی کییف نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے سیواستوپول میں ایک علامتی روسی فوجی ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 237 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 234 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 250 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4823 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3570 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C