کلسٹر بم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: شاہ محمود قریشی
👁️ 111 بار دیکھا گیا
کلسٹر بم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے: شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلسٹربم کا استعمال انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، حالات کو جان بوجھ کر بگاڑا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایل او سی پر کلسٹر ٹوائے بم کے استعمال پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی سے خصوصی گفتگو میں کہا۔
بھارت کلسٹر بموں سے شہریوں اور نہتے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے، یہ اقدام انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔
India in it's war frenzy is not only sabotaging regional peace but also committing gross human rights violations along the LOC. I urge the nations of the world to take strict notice of the ongoing situation in IOK and LOC. https://t.co/IQCotv472O
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) August 3, 2019
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی نئی کمک بھجوائی جارہی ہے، راشن محفوظ کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کوخط لکھے ہیں۔ بھارت کلسٹر بموں سے شہریوں اور نہتے افراد کو نشانہ بنا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان میں امن عمل نازک مرحلےمیں داخل ہوچکاہے، مجھے اس امن عمل میں مداخلت کاخدشہ تھااورہے، امریکا اور اقوام متحدہ کواس صورتحال پرخاموش نہیں رہناچاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری اب مظالم کے خلاف کھڑا ہوگیا ہے، ٹرمپ نزاکت سمجھتے ہوئے ثالثی کی پیشکش کرتے ہیں، افغانستان سے مذاکرات ایک نازک مرحلےمیں داخل ہیں، خطے کے امن اواستحکام کے خلاف بڑی سازش دکھائی دے رہی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو ، کل بھی بھارتی مظالم پر خط لکھا ہے ، اقوام عالم کو بھارتی مظالم پر آواز بلند کرنا ہوگی ، کشمیر میں بھارتی جارحیت اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں تشویش ہےکہ حالات کوجان بوجھ کربگاڑاجارہاہے، ہم چاہتےہیں کہ امن وامان رہے،خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے دورے کا مینڈیٹ افغانستان میں امن ہے، زلمے خلیل کو افغان امن کو لاحق خطرات سےمتعلق آگاہ کیا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ امن وامان رہے، خطہ ایدونچرزم کا متحمل نہیں ہوسکتا
وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ چنددن میں ایک اور امریکی وفدپاکستان آرہاہے، آنے والے امریکی وفد سے بھی اپنے خدشات کا اظہار کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدے پر اندرونی اختلافات سامنے آ گئے
13/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا چکا، وزیراعظم شہباز شریف
13/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے مجوزہ معاہدے کا اسرائیل حصہ نہیں، وزیراعظم نتین یاہو
13/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
بنوں میں ٹارگٹ کلنگ کے دو واقعات، دو پولیس اہلکار ہلاک
13/June/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ جنگ کے خاتمے پر ’بہترین‘ سمجھوتہ طے پا گیا، امریکی صدر
13/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مسجد پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، حملہ آور مارا گیا، 2 افراد ہلاک
13/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8816 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4526 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3257 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2436 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2079 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1884 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C