کوئٹہ میں دھماکوں کا منصوبہ ناکام، اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
👁️ 73 بار دیکھا گیا
کوئٹہ میں دھماکوں کا منصوبہ ناکام، اسلحہ و بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد
کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی جانب سے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کامیاب کارروائی کرکے شہر کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا۔
ڈیلی اردو کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ کو خطرناک دہشت گردی سے بچا لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ نے مقامی و انٹیلیجینس لیڈ پر پیشگی کارروائی کی، انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہا کہ سی ٹی ڈی نے کوئٹہ کے سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا، ذخیرے میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔
سی ٹی ڈی بلوچستان نے بتایا کہ ڈیپارٹمنٹ کے فوری ردعمل اور پیشہ ورانہ عمل نے ایک تباہ کن حملے کو موثر طریقے سے روک دیا ہے۔
سی ٹی ڈی بلوچستان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشت گرد آئندہ 24 سے 72 گھنٹوں میں بڑے دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ موقع پر کوئی دہشت گرد موجود نہیں تھا لیکن نا معلوم ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جب کہ بلوچستان کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26339 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15584 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11871 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9200 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7474 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5295 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C