24/April/2024

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک

👁️ 32 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک

کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کے کانوائے کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک

‏کوئٹہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر بم دھماکے میں ایک اہلکار ہلاک ہوگیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کانوائے پر حملے میں ایف سی اہلکار امیر حمزہ ہلاک ہوگئے۔

دھماکے کے بعد علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے.

سپاہی امیر حمزہ کو ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی کسی تنظیم یا گروہ نے ذمے داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C