کوہستان بس دھماکا: چین کی کمپنی کا داسو ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
👁️ 124 بار دیکھا گیا
کوہستان بس دھماکا: چین کی کمپنی کا داسو ڈیم پر کام دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اپر کوہستان میں داسو ڈیم کی تعمیر پر مامور چینی کمپنی نے ڈیم کی تعمیر کا کام پیر سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رواں برس 14 جولائی کو داسو ہائیڈرو پاور منصوبے پر چینی انجینئرز اور مقامی ملازمین پر مشتمل تعمیراتی ٹیم کو رہائشی کیمپوں سے کام کی جگہ لے کر جانے والی ایک کوچ میں بالائی کوہستان میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں نو چینی باشندوں سمیت 13 افراد ہلاک جب کہ 28 افراد زخمی ہوئے تھے۔
اپر کوہستان میں داسو ڈیم پر کام کرنے والی چینی تعمیراتی کمپنی نے دوبارہ کام شروع کرنے کے حوالے سے ایک اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطانق کمپنی میں کام کرنے والے مقامی ملازمین کو مرحلہ وار بلایا جائے گا۔
اپر کوہستان کے ڈپٹی کمشنر محمد عارف خان یوسفزئی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت میں داسو ڈیم پر پیر سے کام شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی انتظامی حکام کے مطابق داسو ڈیم پر تعمیراتی کام تین ماہ 10 دن سے بند تھا۔
اس واقعے کو پاکستانی حکام نے ابتدا میں ایک حادثہ قرار دیا تھا تاہم بعد میں سیکیورٹی اور تحقیقاتی اداروں نے اسے دہشت گردی کا واقعہ تسلیم کیا تھا۔ اس واقعے کی تحقیقات کے لیے ہمسایہ ملک چین کے اعلی سیکیورٹی۔سیاسی اور سفارتی عہدیداروں کے علاوہ عالمی بینک کے نمائندوں نے بھی اپر کوہستان کا دورہ کیا تھا۔
سیکیورٹی انتظامات مزید سخت
ڈپٹی کمشنر عارف یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام شروع کرنے کے لیے سیکیورٹی کے تمام تر انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں پر مشتمل دستے رہائشی علاقے سے تعمیراتی کام کی جگہ پر تعینات کیے گئے ہیں۔
اس واقعے کے نتیجے میں نہ صرف اس ڈیم پر چند دنوں کے لیے تعمیری کام کا سلسلہ متاثر ہوا تھا بلکہ اس سے پاکستان بھر میں مختلف علاقوں میں تعمیری اور کاروباری شعبوں سے منسلک چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے بارے میں تشویش کی لہر پیدا ہوئی تھی۔ تاہم بعد میں حکومتِ پاکستان نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک ہونے اور چینی باشندوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی تھی۔
بتایا جاتا ہے کہ اس وقت ملک بھر میں سی پیک منصوبوں سمیت لگ بھگ 45 چینی کمپنیاں مختلف تعمیراتی منصبوں پر کام کر رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 243 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 264 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 290 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5200 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C