کُروسک کو یوکرینی قبضے سے آزاد کرا لیا ہے، روسی دعویٰ
👁️ 103 بار دیکھا گیا
کُروسک کو یوکرینی قبضے سے آزاد کرا لیا ہے، روسی دعویٰ
ماسکو (ڈیلی اردو/آر آئی اے/ڈی پی اے/رائٹرز/اے پی) روس کی ریاستی نیوز ایجنسی آر آئی اے کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق روس جلد ہی کُروسک کے علاقے میں یوکرینی فوج کی ’بکھری ہوئی باقیات‘ کو تباہ کر دے گا۔
روسی ریاستی خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نے کہا ہے کہ ایک روسی فوجی کمانڈر نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن کو اہم علاقے کُروسک میں بکھری ہوئی یوکرینی فوج کو مکمل طور پر تباہ کر دینے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پوٹن نے ہفتے کے روز کُروسک میں یوکرینی فوج کے حملے کی ناکامی پر مسرت کا اظہار کیا تھا۔ اس سے قبل ماسکو نے کہا تھا کہ یوکرینی فوج کے قبضے والے آخری گاؤں کو بھی آزاد کرا کے وہاں سے یوکرینی فوج کو نکال دیا گیا ہے۔
تاہم کییف نے کُروسک سے اپنی افواج کے نکال دیے جانے کے روسی دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے یوکرینی افواج اب بھی ایک اور روسی علاقے بیلگورود میں فعال ہیں جو یوکرینی سرحد سے متصل علاقہ ہے۔
یوکرین پر روسی ڈرون حملے
یوکرینی ایئر فورس نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ روس نے گزشتہ رات 149 ڈرونز لانچ کیے۔ ایک مشرقی علاقے کے گورنر نے ان ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔
دینی پروپیٹروسک علاقے کے گورنر سرحئی لائزک نے کہا کہ روسی ڈرون حملوں کے نتیجے میں ایک شخص شہر پاولوہراڈ میں مارا گیا جبکہ ایک 14 سالہ لڑکی زخمی بھی ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک روسی ڈرون مویشیوں کے ایک ٹھکانے پر گرا جس کے نتیجے میں 500 مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
یوکرینی فضائیہ کے مطابق اس نے 149 روسی ڈرونز میں سے 57 کو مار گرایا جبکہ 67 دیگر ڈرونز اپنے اہداف تک پہنچے بغیر ہی ریڈاروں سے غائب ہوگئے۔ عام طور پر ایسا الیکٹرانک وار فیئر یا جنگی نظام کے ذریعے جام ہوجانے کے نتیجے میں ہوتا ہے۔
ٹرمپ انتظامیہ کی حیران کُن امن تجویز
جمعہ 25 اپریل کو ٹائم میگزین میں شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امن کی جو تجویز پیش کی تھی اُس میں کریمیا پر روسی اختیار کو تسلیم کرنے کا عنصر بھی شامل تھا۔ ٹرمپ نے کہا تھا، ”کریمیا روس کے ساتھ رہے گا۔ زیلنسکی کو اس کا ادراک ہے اور ہر کوئی اس امر کو سمجھتا ہے۔ کریمیا ایک طویل عرصے سے اُن کے ساتھ ہے۔‘‘
ٹرمپ انتظامیہ کی طرف سے امن کی اس تجویز کے بارے میں یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس جزیرہ نما سے رسمی دست برداری کو بھی قبول نہیں کریں گے۔ ٹرمپ نے یوکرینی صدر زیلنسکی پر یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ وہ روسی صدرولادیمیر پوٹنکے ساتھ مذاکرات کی مخالفت کرتے ہوئے روس یوکرین جنگ کو طول دے رہے ہیں۔
کریمیا کی اسٹریٹیجک اہمیت
کریمیا، بحیرہ اسود کے ساتھ یوکرین کے جنوبی حصے میں قائم اسٹریٹیجک اعتبار سے ایک انتہائی اہم جزیرہ نما ہے۔ اس پر روس نے 2022 ء میں یوکرین پر بھرپور حملے سے برسوں پہلے قبضہ کر لیا تھا۔ یہ روسی قبضہ بہت بڑے مظاہروں کا سبب بننا جس کے نتیجے میں یوکرین کے سابق صدر وکٹور یانوکووچ کو معذول کر دیا گیا۔ انہوں نے یورپی یونین کے ساتھ ایک ایسوسی ایشن معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 307 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 289 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 402 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 513 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8976 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4846 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3589 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C