کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
👁️ 30 بار دیکھا گیا
کینیڈا: ٹورنٹو میں فائرنگ، حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک
ٹورنٹو (ڈیلی اردو/اے ایف پی) کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے مضافاتی علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں حملہ آور سمیت 6 افراد ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوگیا۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق مقامی پولیس کے سربراہ جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ متعدد اپارٹمنٹس پر مشتمل ایک عمارت میں پیش آیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے بعد مشتبہ ملزم کی بھی موت واقع ہوگئی۔
پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جس کی جان اب خطرے سے باہر ہے۔
کینیڈین میڈیا کے مطابق جم میک سوین نے صحافیوں کو بتایا کہ ’افسران جائے وقوع پر پہنچے تو انہوں نے ایک خوفناک منظر دیکھا جہاں کئی افراد کی لاشیں پڑی ہوئی تھیں‘۔
پولیس کی جانب سے جاری تحقیقات میں معلوم کیا جارہا ہے کہ کیا ملزم اور متاثرین کے آپس میں کسی قسم کا کوئی تعلق تھا۔
ہلاک ہونے والے افراد کی لاشیں ٹورنٹو کے شمال میں تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے پر مضافاتی علاقے وان میں واقع عمارت کے مختلف اپارٹمنٹس میں پائی گئیں۔
مقامی میڈیا کے مطابق عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے جبکہ پولیس اہلکاروں کے علاوہ متعدد ایمبولینسز بھی جائے وقوع پر موجود نظر آئیں۔
امریکا کے مقابلے میں ہمسایہ ملک کینیڈا میں فائرنگ کے واقعات کی تعداد انتہائی کم ہے، تاہم گزشتہ کچھ عرصے میں اسلحے کے استعمال کے باعث ہونے والے پرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس نے حکومت کو پستول اور چھوٹے ہتھیاروں پر پابندی کے لیے حال ہی میں قانون سازی پر مجبور کردیا۔
اپریل 2020 میں کینیڈا کی مشرقی ریاست نووا سکوشیا میں فائرنگ کا ہولناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں پولیس اہلکار کے بھیس میں ایک شخص نے 22 افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔
واقعے کے چند روز بعد مئی 2020 میں کینیڈا کی حکومت نے مختلف اقسام کی 1500 بندوقوں کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
رواں سال ستمبر میں کینیڈا کے ایک اور صوبے سسکیچواں میں ایک شخص نے 11 افراد کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ 18 کو چاقو مار کر زخمی کردیا تھا۔
کینیڈا میں پیش آنے والے جرائم میں سے اسلحے کے زور پر ہونے والے جرائم کی شرح 3 فیصد سے کم ہے لیکن سال 2009 سے فائرنگ کے واقعات میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 32 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3517 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C