کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
👁️ 321 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت کے علاقے کلاتک میں نامعلوم مسلح دہشت گردوں نے سات غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کر لیا۔ بعد ازاں اغوا کیے گئے مزدوروں میں سے ایک کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دیگر چھ افراد کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم مسلح افراد نے کلاتک کے مقام پر ناکہ بندی کر رکھی تھی۔ مسلح افراد نے وہاں سے گزرنے والے غیر مقامی مزدوروں کو روک کر اپنے قبضے میں لے لیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کیے جانے والے تمام افراد غیر مقامی مزدور تھے، تاہم ان کی شناخت اور تعلق کے بارے میں مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان کے معاون برائے میڈیا بابر یوسفزئی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اغوا کے بعد مسلح افراد نے ایک مزدور کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا، جبکہ باقی چھ افراد کو اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے گئے۔
انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کارروائی ریاست دشمن عناصر کی جانب سے کی گئی، جن کا مقصد بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنا ہے۔ ان کے بقول حکومت اور سکیورٹی ادارے ایسے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اغوا کیے گئے مزدوروں کی بازیابی اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے مزدور کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C