گلگت بلتستان میں فوجی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، میجر سمیت 4 زخمی
👁️ 194 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان میں فوجی گاڑی کے قریب دھماکا، ایک اہلکار ہلاک، میجر سمیت 4 زخمی
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے زیرِ انتظام خطے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر، تحصیل تانگیر کے علاقے بوشیداس میں عسکریت پسندوں نے فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی گاڑی کو دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور ہلاک جبکہ پاکستان آرمی کے ایک میجر سمیت چار اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایف ڈبلیو او کے اہلکار تانگیر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے دورے کے بعد واپس گلگت جا رہے تھے۔ معمول کی گشت کے دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی دھماکے سے پھٹ گیا، جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔
زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران چار مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C