گوادر میں دہشت گردوں کا کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
👁️ 371 بار دیکھا گیا
گوادر میں دہشت گردوں کا کوسٹ گارڈز چیک پوسٹ پر حملہ، دو اہلکار ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کے علاقے جیونی میں دہشت گردوں کے حملے میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
سرکاری حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ ضلع کے علاقے پانوان میں پیش آیا، جہاں دہشت گردوں نے کوسٹ گارڈز کی ایک چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا۔
رابطہ کرنے پر ایس ایس پی گوادر عطاالرحمان ترین نے بتایا کہ حملے میں کوسٹ گارڈز کے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت نائیک سلیم اور سپاہی عدنان جبکہ زخمی اہلکار کی شناخت سپاہی عظیم کے نام سے ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری ہے۔
یاد رہے کہ جیونی بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر کی تحصیل ہے اور یہ علاقہ ایرانی سرحد سے گوادر شہر کی جانب تقریباً 25 سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔
دوسری جانب گوادر سے متصل ضلع کیچ کے ہیڈکوارٹر تربت شہر میں اتوار کی شب دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ تربت پولیس کے اہلکار عبدالغنی بلوچ کے مطابق ان دھماکوں سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C