ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
👁️ 424 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
واشنگٹن (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی تحویل میں جانے والے 6 پولیس اہلکار بازیاب کر لیے گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق حملے کے دوران حملہ آور اہلکاروں کو اپنی تحویل میں لے گئے تھے۔ بعد ازاں مقامی قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ان اہلکاروں کی رہائی ممکن ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بازیاب کیے گئے تمام اہلکاروں کو دوآبہ پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے۔
رہائی پانے والے اہلکاروں میں شاہ زیب خان، مقصود، غنی اکبر، محمد عمران، محمد شہزاد اور مصدق حسین شامل ہیں۔
خیبر پختونخوا پولیس کے مطابق خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ پر حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک اور 26 دیگر زخمی ہوئے، جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق جھڑپ کے دوران ایک بکتر بند اہلکار بردار گاڑی (اے پی سی) اور پولیس کی متعدد دیگر گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ اہلکاروں کی بازیابی کے بعد واقعے کی مزید تحقیقات اور قانونی کارروائی جاری ہے۔
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس اہلکاروں پر گھات لگا کر کیے گئے حملے میں ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) سمیت 10 اہلکار ہلاک جبکہ تین افسران سمیت 28 زخمی ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C