ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
👁️ 320 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، 18 زخمی
پشاور/ہنگو (ڈیلی اردو رپورٹ) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں دہشت گردوں نے خزانہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 18 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد بھی مارے گئے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
ضلع پولیس افسر (ڈی پی او) طارق حبیب کے مطابق دہشت گردوں نے بدھ کی شب خزانہ بانڈہ چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا، جس کے بعد پولیس اور حملہ آوروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ڈی ایس پی دیار خان شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ حملے میں مزید 7 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے، جس کے بعد مجموعی تعداد 8 ہو گئی۔
ڈی پی او کے مطابق زخمی اہلکاروں میں ڈی ایس پی مجاہد حسین سمیت 18 پولیس اہلکار شامل ہیں، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
دریں اثنا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمی اہلکاروں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں اور امن کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
دوسری جانب گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہلاک اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔
حکام کے مطابق حملے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C