یوکرائن پر حملہ کیا تو روس ‘سنگین نتائج‘ کیلئے تیار رہے، جی سیون
👁️ 39 بار دیکھا گیا
یوکرائن پر حملہ کیا تو روس ‘سنگین نتائج‘ کیلئے تیار رہے، جی سیون
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) جی سیون نے برطانیہ میں جاری اپنے اجلاس کے حتمی اعلامیے میں روس کو خبردار کیا ہے کہ یوکرائن پر حملے کی صورت میں اسے ‘سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دنیا کے سات بڑے صنعتی ممالک کے گروپ جی سیون میں شامل ممالک کی جانب سے روس کو یہ تنبیہ ان اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی ہے، جن کے مطابق روس یوکرائنی سرحد پر فوجیوں کی تعیناتی کو بڑھا رہا ہے۔
برطانیہ کی سکریٹری خارجہ لز ٹرس نے کہا کہ اس گروپ کی جانب سے ولادیمیر پوٹن کو واضح پیغام دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی جانب سے یوکرائن پر کسی بھی حملے کی صورت میں اسے ‘بہت سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنا پڑے گا۔
برطانوی شہر لیور پول جی سیون اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس گروپ میں برطانیہ، جرمنی، فرانس، امریکا، اٹلی، کینیڈا اور جاپان شامل ہیں۔
حال ہی میں یوکرائنی سرحد کے قریب روسی فوجیوں کی تعیناتی میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق روس کے قریب ایک لاکھ فوجی یوکرائنی سرحد کے قریب تعینات ہیں، جس کے باعث روس کے یوکرائن پر حملہ کرنے کے خدشات میں اضافہ ہوا ہے۔ روس ایسے کسی بھی پلان کو مسترد کرتا ہے۔
ماسکو حکومت کا کہنا ہے کہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی مشرق کی جانب توسیع روس کے لیے خطرہ بنی ہوئی ہے۔ ماضی میں روس سن 2008 میں جارجیا کے کچھ علاقوں پر بمباری کر چکا ہے۔ تب جارجیا کی جانب سے اپنے ملکی علیحدگی پسندوں کو نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
حال ہی میں ایک بیان میں روسی انٹیلی جنس ایجنسی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یوکرائن کو جارجیا کی طرح نیٹو میں شمولیت حاصل کرنے جیسے فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ جارجیا کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9113 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5113 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C