یوکرین جنگ: روسی صدر کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی
👁️ 90 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ: روسی صدر کی جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی دھمکی
ماسکو (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/وی او اے) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ اگر کسی مغربی ملک نے، جو جوہری توانائی کا بھی حامل ہو، روس کے اندر حملے کے لیے یوکرین کی مدد کی تو ماسکو اس کو دونوں ممالک کا مشترکہ حملہ تصور کرے گا۔
پوٹن کا یہ بیان بدھ کو روس کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران سامنے آیا جس میں انہوں نے ملک کے نیوکلیئر ڈاکٹرائن میں تبدیلی کا اعلان بھی کیا۔
پوٹن نے روس کے جوہری ہتھیاروں سے متعلق نظرِ ثانی ڈاکٹرائن کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی کہ روسی سر زمین پر مشترکہ حملے کی صورت میں جوہری ہتھیار استعمال کرنے کی تجویز پر بھی غور کر سکتا ہے۔
فوری طور پر یہ واضح نہیں ہے کہ روس یوکرین کے خلاف جوہری ہتھیار استعمال کرے گا۔ لیکن روس کی نظرِ ثانی ڈاکٹرائن میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی تجویز شامل ہے۔
پوٹن اس سے قبل امریکہ اور مغربی ممالک کے عسکری اتحاد نیٹو کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر انہوں نے یوکرین کو روسی سرزمین پر مغربی ممالک کے فراہم کردہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت دی تو اس سے روس اور نیٹو ممالک کے درمیان جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔
روس اور یوکرین کے درمیان تین سال سے جاری جنگ میں ماسکو آہستہ آہستہ یوکرین کی سرزمین پر کنٹرول حاصل کر رہا ہے۔ روس مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کی حمایت پر تنقید بھی کرتا رہا ہے۔
برطانوی اخبار ‘دی گارڈین’ کے مطابق یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی روس کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے برطانیہ کے اسٹارمی شیڈو میزائل اور امریکی ساختہ ایٹاکمز میزائل کے استعمال کی اجازت مانگ رہے ہیں۔
صدر پوٹن نے کہا کہ اگر یوکرین کی جانب سے روسی سرزمین پر میزائل، ایئرکرافٹ اور ڈرون مارے جانے سے متعلق ماسکو کو ‘قابلِ بھروسہ معلومات’ ملیں تو روس بھی جوہری ہتھیاروں کے استعمال پر غور کرے گا۔
صدر پوٹن کی دھمکی پر یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی کے چیف آف اسٹاف اینڈریو یارمک نے روس کے نئے نیوکلیئر ڈاکٹرائن کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے پاس اب ایٹمی بلیک میلنگ کے علاوہ دنیا کو ڈرانے کا کوئی آلہ نہیں ہے اور اب یہ آلے کام نہیں کریں گے۔
روس نے فروری 2022 میں جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے یوکرین پر حملہ کیا تھا۔ روس اس کارروائی کو خصوصی ملٹری آپریشن قرار دیتا ہے۔ اس جنگ میں بڑی تعداد میں عام شہری ہلاک اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
روس نے بدھ کی صبح یوکرین کے شمال مغربی علاقے خارکیف میں جہازوں کی پارکنگ لاٹ کو نشانہ بنایا جب کہ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ منگل کو ہونے والے حملے میں تین افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔
یوکرین نے بدھ کو کہا ہے کہ اس نے ایک روز کے دوران روس کے 32 میں سے 28 ڈرونز اور آٹھ میں سے چار میزائل مار گرائے ہیں۔
یوکرین کے ساحلی شہر اوڈیسہ کے گورنر اولی کپر نے میسیجنگ ایپ ٹیلی گرام پر ایک بیان میں کہا ہے کہ روس کی جانب سے آنے والا میزائل ایک مقام پر گرنے سے آگ بھڑک اٹھی جب کہ میزائل کے ٹکڑوں سے دو ٹرکوں کو نقصان پہنچا ہے۔
صدر زیلسنکی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ روسی بمبوں کا نشانہ ایک عمارت، بیکری اور کھیلوں کا میدان تھے جسے عام الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ روسی بمبوں کا نشانہ عام لوگ بن رہے ہیں۔
یوکرین پر یہ حملہ ایسے وقت ہوا جب صدر زیلنسکی امریکہ میں موجود ہیں اور بدھ کی صبح انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں مستقبل اور سیکیورٹی پر بہت گفتگو ہوئی ہے لیکن ہمیں صرف دہشت گردی کو روکنے کی ضرورت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
وسطی کرم میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، متعدد دہشتگرد ہلاک اور زخمی
13/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان میں 100 سرکاری ملازمین برطرف
13/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی، اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد
13/September/2026 👁️ 52 بار دیکھا گیا
کراچی میں کارروائی، ٹی ٹی پی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
باڑہ میں سیکیورٹی آپریشن، دو مقامی کمانڈروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
13/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں پرانا مارٹر گولہ پھٹنے سے 2 بچے زخمی
13/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26289 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15535 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11824 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9128 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7413 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5152 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C