یوکرین میں سیز فائر نہ ہوا تو روس کیلئے نتائج تباہ کن ہونیگے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 334 بار دیکھا گیا
یوکرین میں سیز فائر نہ ہوا تو روس کیلئے نتائج تباہ کن ہونیگے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس یوکرین میں جنگ بندی پر آمادہ نہ ہوا تو اسے "انتہائی سنگین نتائج" بھگتنا ہوں گے۔
کینیڈی سینٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر جمعے کو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ ملاقات کے بعد بھی جنگ ختم نہ ہوئی تو یہ نتائج سامنے آئیں گے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی پوتن کے ساتھ "اچھی بات چیت" ہوئی، مگر یوکرین میں عام شہریوں پر راکٹ حملوں کی خبریں دیکھ کر صورتحال سنگین محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملاقات میں روسی سائبر حملوں کے الزامات پر پوتن سے سوال کریں گے۔
ٹرمپ نے امکان ظاہر کیا کہ ان کی موجودگی میں صدر پوتن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی دوسری ملاقات بھی ہو سکتی ہے، جو جمعے کی ملاقات سے زیادہ مؤثر ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ملاقات کے بعد زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں سے براہِ راست رابطہ کریں گے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی کے مطابق امریکی صدر نے یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور ملاقات کے بعد براہِ راست فون کال کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ادھر جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ الاسکا ملاقات میں یورپ اور یوکرین کے سکیورٹی مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جائے، پہلے سیز فائر پر اتفاق ہو اور پھر پائیدار امن کا معاہدہ طے کیا جائے۔
انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین پر روس کی ملکیت کو قانونی حیثیت دینا ممکن نہیں، اور اگر روس جنگ بندی پر راضی نہ ہوا تو یورپ و امریکہ مزید دباؤ ڈالیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C