یوکرین میں فوج بھیجنے کیلئے تیار ہیں، برطانوی وزیراعظم
👁️ 100 بار دیکھا گیا
یوکرین میں فوج بھیجنے کیلئے تیار ہیں، برطانوی وزیراعظم
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے تحفظ اور امن مذاکرات کے لیے معاہدے کو یقینی بنانے کی غرض سے برطانوی فوجی دستے یوکرین بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔
برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر ہم نے پوتن کو مستقبل کی کسی بھی جارحیت سے روکنا ہے تو پھر یوکرین میں دیرپا امن کی بحالی ضروری ہے۔
پیرس میں یورپی ممالک کے ہونے والے اجلاس میں شرکت سے قبل برطانوی وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگر ضرورت ہوئی تو پھر ایسے میں ان کا ملک اپنی فوج بھیج کر یوکرین کو تحفظ کی ضمانت دینے کو تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ اور روس کے درمیان امن مذاکرات کل یعنی منگل کو سعودی عرب کے دارلخلافہ ریاض میں ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق ریاض میں امریکہ اور روس کے درمیان ہونے والے امن مذاکرات کے لیے یوکرین کو مدعو نہیں کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یورپین رہنماؤں کو بھی ان مذاکرات میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی ہے۔ اب جلدی میں فرانس کے صدر نے پیرس میں پیر کو اس موضوع پر کانفرنس طلب کی ہے۔
واشنگٹن نے یوکرین جنگ سے متعلق اپنی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا عندیہ دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کا بڑا قدم، بحیرۂ احمر کے تحفظ کے لیے کثیرالملکی بحری اتحاد
30/July/2026 👁️ 462 بار دیکھا گیا
ہنگو: قبائلی عمائدین کی کوششوں سے ٹی ٹی پی کی تحویل سے 6 اہلکار بازیاب
30/July/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف جنگ روکنے کی قرارداد ناکام، ٹرمپ کے اختیارات برقرار
30/July/2026 👁️ 1218 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، 2 افراد ہلاک
30/July/2026 👁️ 498 بار دیکھا گیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارودی مواد سے بھری 2 گاڑیاں تباہ
30/July/2026 👁️ 249 بار دیکھا گیا
پاکستان نے عراق میں سعودی کارروائی کو حقِ دفاع قرار دے دیا
30/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8999 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4875 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3748 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3617 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2601 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2349 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C