یوکرین کے ایک اور گاؤں نوومیکولائیوکا پر قبضہ کرلیا، روس کا دعویٰ
👁️ 321 بار دیکھا گیا
یوکرین کے ایک اور گاؤں نوومیکولائیوکا پر قبضہ کرلیا، روس کا دعویٰ
ماسکو + کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی) روس کی وزارتِ دفاع نے ہفتے کو دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے ڈونیٹسک خطے کی سرحد کے قریب
دنیپروپیترووسک ریجن میں واقع گاؤں نوومیکولائیوکا پر قبضہ کر لیا ہے۔
تاہم یوکرینی فوجی ماہرین کی آن لائن میپنگ سروس کے مطابق یہ گاؤں تاحال کییف کے کنٹرول میں ہے، جب کہ خبر رساں ادارے اے ایف پی کا کہنا ہے کہ روسی دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
روسی افواج تعداد اور اسلحے کے اعتبار سے یوکرین پر برتری رکھتی ہیں اور کئی ماہ سے مشرقی محاذ پر پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یوکرین نے اگست کے آخر میں پہلی بار تسلیم کیا تھا کہ روسی فوجی دنیپروپیترووسک ریجن میں داخل ہو چکے ہیں۔ فی الحال روس یوکرین کے تقریباً 20 فیصد حصے پر قابض ہے۔
کریملن کا مطالبہ ہے کہ یوکرین اپنی فوجیں مشرقی دونباس علاقے سے واپس بلائے، تاہم کییف نے اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔
یوکرینی صدر وولودیمیر زیلینسکی نے جمعے کو کہا کہ ولادیمیر پوٹن کا مقصد ’’پورے یوکرین پر قبضہ‘‘ ہے اور وہ اُس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک یہ ہدف حاصل نہ ہو جائے، چاہے یوکرین کچھ علاقہ چھوڑنے پر راضی بھی ہو جائے۔
دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ یوکرین کے ساتھ امن مذاکرات فی الحال ’’ٹھہرے ہوئے‘‘ ہیں کیونکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد کوششوں کے باوجود کوئی سفارتی حل سامنے نہیں آ سکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 184 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3678 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C