یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ
👁️ 133 بار دیکھا گیا
یوکرین کے جنگی قیدیوں کو لے جانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ
ماسکو + کیف (ڈیلی اردو/بی بی سی) روس کا ایک مال بردار طیارہ یوکرین کے سرحدی علاقے بلگورود کے قریب گِر کر تباہ ہو گیا ہے۔ روس کی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ تباہ ہونے والے طیارے میں یوکرینی فوج کے 65 جنگی قیدی موجود تھے جنھیں قیدیوں کے تبادلے کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
اس طیارے میں کون کون سوار تھا اس کی آزادنہ ذرائع سے تصدیق نہیں کی جا سکی ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے میں یوکرینی جنگی قیدیوں کے علاوہ 9 مزید افراد بھی سوار تھے جن میں جہاز کے عملے کے 6 افراد شامل ہیں۔
یوکرین کے ذرائع ابلاغ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ تباہ ہونے والا طیارہ روسی ایس 300 ایئر ڈیفنس سسٹم کے لیے میزائل لے جا رہا تھا۔
یوکرین کی جانب سے جاری بیان میں جنگی قیدیوں کا کوئی تذکرہ نہیں کیا گیا ہے۔
بلگورود میں روسی گورنر ویاشیسلیو گلادکوو نے واقعے کے بعد کہا ہے کہ یہ طیارہ رہائشی علاقے میں ایک کھیت کے نزدیک گر کر تباہ ہوا اور اس پر سوار تمام افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
یوکرین کے میڈیا میں آنے والی کچھ ابتدائی اطلاعات میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ یہ روسی جہاز شاید یوکرینی فورسز نے گرایا ہے لیکن یہ اطلاعات بعد میں حذف کر دی گئیں۔
یوکرین کے جنرل سٹاف نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کے پاس واقعے سے متعلق مستند معلومات نہیں اور وہ ابھی تحقیقات میں مصروف ہیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دھماکے کی آواز کے بعد طیارے کو بلگورود شہر سے تقریباً 70 کلومیٹر دور مقامی وقت کے مطابق 11 بجے نیچے گرتے ہوئے اور آگ کے گولے میں تبدیل ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یوکرین میں جنگی قیدیوں کے امور پر مامور ادارے نے انتباہ جاری کیا ہے کہ روس ’متحرک طریقے سے یوکرین کے خلاف خصوصی آپریشن میں مصروف ہے جس کا مقصد معاشرے کو عدم استحکام کا شکار کرنا ہے۔‘
روس کی پارلیمانی کمیٹی برائے دفاع کے چیئرمین آندرے کارٹاپولو نے بعد میں یہ بھِی دعویٰ کیا کہ جنگی قیدیوں کو لے جانے والا ایک اور طیارہ اس وقت فضا میں تھا جس کا راستہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائیوں کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا، صرف 10 فیصد باقی ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ
26/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک
26/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد اور 2 اہلکار ہلاک
26/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26403 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15641 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11936 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9299 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7553 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5517 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C