یوکرین کے وزیر خارجہ کا روسی فوجیوں پر ’ریپ‘ کا الزام
👁️ 37 بار دیکھا گیا
یوکرین کے وزیر خارجہ کا روسی فوجیوں پر ’ریپ‘ کا الزام
کیف (ڈیلی اردو/اے ایف پی) یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا نے روسی فوجیوں پر خواتین کی ریپ کا الزام عائد کیا اور ماسکو کو جارحیت کی سزا دینے کے لیے خصوصی ٹریبونل کے قیام کے مطالبے کی حمایت کی۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دیمیترو کولیبا نے لندن کے چیتھم ہاؤس تھنک ٹینک میں ایک بریفنگ میں بتایا کہ بدقسمتی سے ہمارے پاس ایسے بے شمار واقعات کی اطلاعات ہیں کہ روسی فوجیوں نے یوکرین کے شہروں میں خواتین کو ریپ کا نشانہ بنایا۔
انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں لیکن سابق برطانوی وزیر اعظم گورڈن براؤن اور بین الاقوامی قانون کے ماہرین کی جانب سے ایک خصوصی عدالت کے قیام کے لیے اپیل کی حمایت کی۔
یوکرین میں شہریوں کی بڑھتی ہلاکتوں کے پیش نظر دیمیترو کولیبا نے کہا کہ بین الاقوامی قانون واحد مہذب ذریعہ ہے جو ہمارے پاس اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دستیاب ہے کہ آخر کار ان تمام لوگوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا جنہوں نے اس جنگ کو ممکن بنایا۔
دیمیترو کولیبا نے کہا کہ ہم اس دشمن کے خلاف لڑ رہے ہیں جو ہم سے زیادہ طاقتور ہے، لیکن بین الاقوامی قانون ہمارے ساتھ ہے اور امید ہے کہ یہ ہماری مدد کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔
گورڈن براؤن، سابق ججز اور ماہرین قانون سمیت معززین نے بدھ کے روز ایک خصوصی ٹریبونل کے قیام کا مطالبہ کیا، کیونکہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) اس بات کا جائزہ لے رہی ہے کہ یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جائے۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ 1945 کے بعد کے بین الاقوامی نظام کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے۔
انہوں نے کہا کہ روسی صدر نے طاقت کے زور پر قانون کی حکمرانی اور تمام لوگوں کے لیے خود ارادیت کے اصولوں کو بدلنے کی کوشش کی ہے، انہوں نے جس جارحیت پر اکسایا ہے اور جن مظالم کا حکم دیا ہے اس سے پوری دنیا کو آگاہ کرنے کی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم ان خوفناک واقعات کو ختم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے جو ہم اب دیکھ رہے ہیں، اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ جن لوگوں نے اس طرح کی ہولناکیوں کو جنم دیا ہے وہ فوجداری قانون کے تحت ذاتی احتساب کے تابع ہوں تاکہ انصاف ہو سکے۔
آئی سی سی کے دفتر کو 39 ممالک کی حمایت حاصل ہونے کے بعد آئی سی سی کے چیف پراسیکیوٹر کریم خان نے کہا کہ یوکرین میں ممکنہ جنگی جرائم پر ایک فعال تحقیقات فوری طور پر آگے بڑھے گی۔
یوکرین نے روس کے خلاف بین الاقوامی عدالت انصاف کے سامنے بھی مقدمہ پیش کیا، یہ واحد عدالت ہے جو ریاستوں کے درمیان تنازعات پر فیصلہ دے سکتی ہے۔
معززین نے کہا کہ ہم جارحیت کے جرم پر ایک خصوصی ٹریبونل کے قیام کی تجویز پیش کرتے ہیں، انہوں نے حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس ٹریبونل کو تسلیم کرنے کے لیے دستخط کریں۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد نازیوں کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے اتحادیوں کی جانب سے نیورمبرگ ٹریبونل کی تشکیل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ یوکرین پر جارحیت کے جرم کی سزا کے لیے خصوصی ٹریبونل فوری قائم کیا جا سکتا ہے۔
اعلامیے پر نیورمبرگ کے سابق پراسیکیوٹر بینجمن فیرنز سمیت تقریباً 40 معززین اور دانشوروں نے دستخط کیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی، افغان شہری سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
بلوچستان: تمپ میں ڈپٹی کمشنر کے حفاظتی دستے پر بی ایل اے کا حملہ ناکام، حملہ آور فرار
11/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5135 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C