یہ سحر وہ سحر تو نہیں…! (سید صفدر رضا)
گزشتہ ایام میں صاحب تحریر کو طویل عرصے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان جانے کا اتفاق ہوا جس کے بارے مشہور ہے کہ ڈیرہ پھلاں دا سہرا دیکھ کر ایام گزشتہ کے سنہیرے ادبی دور کو انکھیوں کے جھروکوں نے ایک ایسی خوبصورت عکسبندی کو ذہن کے پردے پر منعکس کیا کہ ایسے معلوم ہوا کہ طبعیت کو پھلاں دا سہرے کی خوشبو نے معطر و یادوں کو تر و تازگی بخش دی ہو وہ سنہرے ایام جن میں کوٹر خمار کی ڈائریکشن کے ادبی و تربیتی ڈرامے نیر سرحدی جو ماشاللہ ڈیرہ کا بڑا نام جو ریڈیو ڈیرہ اسماعیل خان سے گونجنے والی ابتدائی آواز ڈیرہ آرٹس کونسل کے اس دور کے روح رواں یامین صاحب، شہید کی یاد اور خراج تحسین پیش کرتا حقنواز گنڈہ پور شہید پارک دستکاروں کے ثقافتی فن پارے، ٹیٹلر و پلازہ سینماؤں میں فلم بینوں کا رش میلوں ٹھیلوں سے سجا ڈیرہ کا پولو گراؤنڈ یہ عہد گزشتہ ڈیرہ کا ترقی پزیر و خوبصورت ماضی آنکھوں کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال گیا جب قبرستان میں وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی لاتعداد قبروں کو دیکھا دریائے سندھ جو ڈیرہ کی عوام کی سستی و دلکش سیر گاہ تھی جہاں ssjehlum نام کا جہاز اس وقت کے NWFP اور پنجاب کے سواروں کی خدمت میں پیش پیش تھا۔ اب نہ ہے ٹریفک کے اژدہام کو آج پیش آنے والے مسائل کا مکمل تدارک نہ ہوناکم سن چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات روانہ کا معمول بڑے بڑے مال اور برینڈ کا ڈیرہ آنا اس کی ترقی کے مراحل بتاتا ضرور ہے مگر پارکنگ سے عاری ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے ۔ حقنواز گنڈہ پور شہید پارک جو کہ ڈیرہ کی عوام کو تفریحی سہولیات دینے کی بجائے جرگہ کی جاہ بن چکا ہے جہاں گزشتہ ایام میں جرگہ کے دوران ہونے والی فائرنگ نے ڈیرہ کی معصوم عوام کے دل دہلا دیئےابھی پاک فوج کی قربانیوں کا ثمر پکا بھی نہیں جہاں ڈیرہ کے عوام نے پاک فوج کے ہر اول دستے کا کام کیا اس طرح کی غیر قانونی حرکات عوام کے دن کا سکون اور رات کے آرام کو برباد کر رہے ہیں قیام پاکستان سے قبل ھندوں سے نبرد آزما قوم کو آج اپنے ہی وطن میں اس ترقی یافتہ دور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور ہر گھنٹے بعد بجلی کا نہ پید ہونا معمول بن چکا ہے زندگی و کاروبار اجیرن دیکھ کر دل پوچھنے پر مجبور ہےڈیرہ جو پھلاں دا سہرا تھا اس کے پھولوں کو مسلنے والا کون ہےہم سب اس گلستان کے مالی ہیں جن میں فضل الرحمان فیصل کریم کنڈی آمین گنڈہ پور اس کے مالی ہی تو ہیں اس کے اصل باغبان ہونے کے دعوے دار ہیں اس کی خوشبوؤں کو لوٹانے اور بہار لانے کی جستجو کریں مجھے اپنی مادرعلمی کے شہر کو ان مشکلات کے ائ سی یو ICU سے نکالیں ایک عرصہ بعد وزیراعلیٰ KPK کا دورہ شاید اس کو مسائل سے آگاہ ضرور ہوئے ہونگے امید کرتا ہوں مسائل ومشکلات ڈیرہ حل ہوںگے یہ میرے دل کا کرب تھا جو ڈیرہ کی یاترہ کے وقت محسوس کیا آج صفحہ قرطاس کو سونپتے ہوئے محسوس کرتے ہوئے کہ یہ سحر وہ سحر تو نہیں ہم جس کے خواہش مند ہیں.۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 361 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 708 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 619 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 231 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8964 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3486 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C