آپریشن سندور پروفیشنل انداز میں کیا گیا اور یہ ’نیشنل وکٹری‘ ہے، بھارتی ائیر چیف
👁️ 155 بار دیکھا گیا
آپریشن سندور پروفیشنل انداز میں کیا گیا اور یہ ’نیشنل وکٹری‘ ہے، بھارتی ائیر چیف
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈین فضائیہ کے سربراہ اور ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں دعویٰ کیا ہے کہ آپریشن سندور(پاکستان اور اس کے زیر اتظام کشمیر میں سات مئی کی شب کیا جانے والا حملہ) انڈیا کی نیشنل وکٹری(قومی فتح) ہے جس پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے۔
تقریب سے خطاب کے دوران انڈین ایئر چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں شدت پسندوں کے نو کیمپوں پر حملے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کو ظاہر کیا اور مستقبل کی دفاعی حکمت عملی کے لیے ایک واضح سمت فراہم کی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کی رات کو افواج پاکستان نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے ہیں۔
یاد رہے کہ چھ مئی کی رات انڈیا کی فوج کے مطابق پاکستان اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں نو مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
انڈیا کا دعویٰ ہے کہ اس نے پاکستان اور اس کے زیر انتظام کشمیر میں ’آپریشن سندور‘ کے تحت متعدد مقامات پر ’دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر‘ حملے کیے ہیں اور یہ کارروائی پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے ذمہ داران کے خلاف تھی۔
انڈین فوج کا دعویٰ ہے کہ یہ مبینہ عسکریت پسند تنظیموں کے مراکز تھے تاہم پاکستانی فوج کے ترجمان نے اس کی تردید کی ہے۔
انڈین فضائیہ کے سربراہ اور ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اس حملے کو بہت پروفیشنل انداز میں کیا گیا ہے۔
امرپریت سنگھ نے کہا کہ اس آپریشن کے دوران ہمیں نہ صرف یہ سمجھنے میں آسانی ہوئی کہ ہم کہاں کھڑے ہوئے ہیں بلکہ یہ بھی سامنے آیا کہ مستقبل میں ہمیں کیا کرنا ہے۔
اپنی تفصیلی تقریر کے دوران انھوں نے انڈیا کے دفاعی منصوبوں میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور غیر حقیقی ٹائم لائنز اور آپریشنل تیاریوں پر ان کے اثرات کا بھی ذکر کیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ پاکستانی فضائیہ کا دعویٰ ہے کہ اس نے انڈیا کے بیشتر جدید ڈرونز اور براہموس میزائلوں کو ’سافٹ کِل‘ کے ذریعے ناکارہ بنایا اور انھیں اپنے ہدف یعنی پاکستانی افواج کی عسکری تنصیبات بشمول ایئربیسز تک پہنچنے سے روکا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 372 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 353 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 275 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 308 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 538 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C