اسرائیلی قیادت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا دعویٰ
👁️ 204 بار دیکھا گیا
اسرائیلی قیادت کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا، ایران کا دعویٰ
تہران (ڈیلی اردو) ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے اپنے تازہ میزائل حملوں میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر اور اسرائیلی فضائیہ کے کمانڈر کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔
ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ حملوں میں ’’وزیر اعظم کے دفتر اور فضائیہ کے کمانڈر کے ہیڈکوارٹر‘‘ کو ٹارگٹ کیا گیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان کارروائیوں میں ’’خیبر میزائل‘‘ استعمال کیے گئے۔
تاہم اس ایرانی دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی ہے، جبکہ اسرائیلی حکام کی جانب سے فوری طور پر کسی جانی نقصان یا اہم تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔
ریاض میں مریکی سفارتخانے پر ڈرون حملہ
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے سفارتی علاقے میں منگل 3 مارچ کی صبح زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق سفارتی کوارٹر میں سیاہ دھوئیں کے بادل دیکھے گئے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ دھماکے کے بعد ریاض میں امریکی سفارتخانے کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ اسی طرح اے ایف پی نے چار عینی شاہدین کے حوالے سے دھماکوں اور دھوئیں کی موجودگی کی اطلاع دی۔
سعودی فوج کے ترجمان کے مطابق امریکی سفارتخانے کو دو ڈرون حملوں نے نشانہ بنایا۔
امریکی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری بیان میں کہا کہ واقعے کے نتیجے میں ’’عمارت میں محدود آگ اور معمولی مادی نقصان‘‘ ہوا ہے۔
امریکی مشن برائے سعودی عرب نے جدہ، ریاض اور ظہران میں موجود اپنے عملے کے لیے "شیلٹر اِن پلیس" ہدایت جاری کرتے ہوئے خطے میں غیر ضروری نقل و حرکت محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 228 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4821 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3562 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C