اسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
👁️ 94 بار دیکھا گیا

اسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
دمشق + تل ابیب (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے منگل کے روز شام کے ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کے لیے مختلف اہداف پر گولہ باری شروع کی۔ ادھر شام کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل ‘خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا’ ہے۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل لانچ کیے گئے تھے، جس کے جواب میں اس نے منگل کے روز شام کے متعدد اہداف کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ وہ ان حملوں کے لیے شام کے رہنما کو “براہ راست ذمہ دار” ٹھہراتے ہیں۔
ادھر شام کی وزارت خارجہ نے میزائل فائر کرنے کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ملک “خطے میں کبھی کسی کے لیے خطرہ نہیں رہا اور نہ کبھی ہو گا۔”
شام کی وزارت خارجہ نے بتایا کہ اسرائیل کے ان تازہ حملوں سے “اہم انسانی اور مادی نقصان ہوا ہے۔” اس نے مزید کہا کہ اسرائیل “خطے کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔”
اسرائیلی حملوں کے بارے میں ہمیں مزید کیا معلوم ہے؟
برطانیہ میں قائم ایک مانیٹرنگ گروپ ‘سیریئن آبزرویٹری آف ہیومن رائٹس’ کا کہنا ہے کہ ” اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد، پرتشدد دھماکوں نے جنوبی شام کے علاقے کو ہلا کر رکھ دیا، خاص طور پر قنیطرہ کا قصبہ اور درعہ کے علاقے کو۔”
شام کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا، “کشیدگی میں یہ اضافہ شام کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے اور خطے میں کشیدگی کو ہوا دیتا ہے۔”
اس نے مزید کہا کہ “شام کبھی بھی خطے میں کسی کے لیے خطرہ نہیں رہا ہے اور نہ کبھی ہو گا۔”
ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں کتنے افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔
اسرائیل کا کیا کہنا ہے؟
ادھر اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ شام سے داغے گئے دو میزائل ملک کے کھلے علاقوں میں گرے، جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور یہ حملے اسی کے رد عمل میں کیے گئے ہیں۔
اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام سے پہلی بار اس طرح کا حملہ کیا گیا۔ البتہ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آخر یہ میزائل کس نے فائر کیے تھے۔
اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ “ہم اسرائیل کی ریاست کے لیے کسی بھی خطرے اور حملے کے لیے براہ راست شام کے صدر کو ذمہ دار سمجھتے ہیں۔”
تاہم شام کی وزارت خارجہ نے کہا کہ شام کے اندر سے ان مبینہ میزائل لانچوں کی اطلاعات کی “ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔”
شام کیخلاف اسرائیلی حملوں کا سلسلہ
اسد حکومت کا تختہ الٹنے کے فوری بعد اسرائیل نے شام کے فوجی ڈھانچے کو تباہ کرنے کے لیے فضائی حملوں کا ایک سلسلہ شروع کیا تھا۔ اسرائیل نے مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں اپنی بستیوں کی توسیع کا بھی اعلان کیا تھا۔
یہ وہ علاقہ ہے جس اسرائیل نے سن 1976 میں شام سے چھین لیا تھا اور بین الاقوامی قوانین کے تحت گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی قبضے کو غیر قانونی سمجھا جاتا ہے۔
گزشتہ ماہ، اسرائیل نے دمشق میں شام کے صدارتی محل کے قریب ایک علاقے پر بمباری کی تھی۔ اس حملے کے بارے میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ یہ ایک “واضح پیغام” ہے کہ وہ “دمشق کے جنوب میں فورسز کی تعیناتی کی اجازت نہیں دے گا۔”
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیریش نے اس وقت اس اسرائیلی بمباری کو شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا تھا۔
گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام پر عشروں سے عائد پابندیاں اٹھانے کے منصوبے کا اعلان کیا تھا، جو 13 سالہ خانہ جنگی کے دوران اسد کی وفادار افواج کے مظالم کے جواب میں لگائی گئی تھیں۔
شام کی خانہ جنگی کے دوران چھ لاکھ سے زیادہ لوگ مارے گئے اور 12 ملین دیگر اپنے گھروں سے بے دخل ہونے پر مجبور ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
testtest
3 گھنٹے قبل 👁️ 5 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیا
پاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 94 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 شدت پسند ہلاک
ایک ماہ قبل 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
خیبر پختونخوا میں پاکستانی ڈرون حملوں میں شدت: بچوں سمیت 13 عام شہری ہلاک، 38 زخمی
ایک ماہ قبل 👁️ 102 بار دیکھا گیااسرائیل کا شام میں ہتھیاروں کے مراکز پر حملہ
ایک ماہ قبل 👁️ 94 بار دیکھا گیاچارسد میں مسجد کے اندر 12 سالہ بچے سے زیادتی، امام کے خلاف مقدمہ درج
ایک ماہ قبل 👁️ 94 بار دیکھا گیابلوچستان: کیچ کے اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی کو بلوچ عسکریت پسندوں نے اغوا کر لیا
ایک ماہ قبل 👁️ 93 بار دیکھا گیااسرائیل نے ایران کے ’جوہری پروگرام‘ پر متعدد حملے کر دیے، 13 جنرلز ہلاک
3 ہفتے قبل 👁️ 92 بار دیکھا گیاپاک بھارت کشیدگی: دہشت گردی کے خاتمے کیلئے آئی ایس آئی اور را کو تعاون کرنا ہوگا، بلاول
ایک ماہ قبل 👁️ 91 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C